جگتیال میں خوفناک سڑک حادثہ۔دو نوجوان ہلاک
جگتیال :۔28؍ستمبر
(زین نیوز)
جگتیال منڈل کے موضع چلگل میں چہارشنبہ کی درمیانی شب پیش آئے ایک خوفناک سڑک حادثہ میں دو نوجوانوں کی بر سر موقع موت واقع ہوگئی۔
مہلوکین کی جگتیال منڈل کے موضع تاٹ پلی کے متوطن کارتک اور روی تیجا کے طور پر شناخت کی گئی۔تفصیلات کے مطابق چہارشنبہ کے درمیان شب کارتک او ر روی تیجا جگتیال سے تاٹ پلی جارہے کہ تھے کہ چلگل کے قریب ایک نامعلوم گاڑی نے ٹکر ماردی ۔
جس کے نتیجہ میں کارتک کی موقع پر ہی موقع پر ہی موت ہو گئ جبکہ روی تیجا کی ہسپتال لے جانے کے دوران موت ہو گئی۔نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے روی تیجا اور کارتک کے سروں پر چوٹ آئی۔اورشدید خون بہہ گیا۔روی تیجا جو شدید زخمی ہوگیا تھا ہسپتال منتقل کرنے کے دوران فوت ہوگیا
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی رورل سب انسپکٹر مسٹر ایس سدھاکر نے موقع پر پہنچ کر تفصیلات حاصل کیں۔
ضابط کی کارروائی کرتے ہوئے ایک مقدمہ درج رجسٹرڈ کرلیا اورنعشوں کو بغرض پوسٹ مارٹم سرکاری دواخانے منتقل کردیا۔سب انسپکٹر ایس سدھاکر نےبتایاکہ نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے دو نوجوانوں کی موت ہوگئی ہے ۔
پولیس نیشنل ہائی وے اور قریب میں لگے ہوئے سی سی کیمروں کے فوٹیج سے گاڑ ی کا پتہ لگانے کی کوشش کررہی ہے۔ اور جلد ہی ملزم کو گرفتار کرلے گی۔
نوجوان کی سڑک حادثہ میں بے وقتی موت سے دو خاندانوں اور موضع تاٹ پلی میں غم و اندوہ کی لہر دوڑ گئی
