50ہزار ملازمتوں پر بھرتی۔بہت جلد نوٹیفکیشن۔اسمبلی میں ہریش راؤ کا اعلا ن

بین الریاستی تازہ خبر

حیدرآباد:25؍مارچ
(زین نیو ز ڈاٹ نیٹ)
وزیر خزانہ ہریش راؤ نےآج اسمبلی اجلاس کو مخاطب کرتے ہوئے تلنگانہ کے بے روزگار افرادکے لئےخوشخبری دی ہے انھوں نے جمعرات کو تلنگانہ قانون ساز اسمبلی میںاعلان کیاہےکہ ریاست میں جلد ہی 50،000 ملازمتوں پر بھرتی کی جائے ۔

اس موقع پرریاستی وزیر خزانہ ہریش راؤ نےبیان دیتے ہوئے کہا کہ منشور میں ملازمین سے جو وعدہ کیا گیا ہے اس پر عمل کیا گیا ہے۔ سبکدوشی کی حد عمر میں اضافہ سے مخلوعہ جائیدادوںپر کوئی اثر نہیں پڑئیگا۔ملازمین کو ترقی دیکر مخلوعہ جائیدادوں پر بھرتی کی جائیگی

ریاست میں 50؍ہزار ملازمتوں پر بھرتی کرنے کا وزیر اعلیٰ کے سی آر نے فیصلہ لیا اور جلد ہی اس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جائے گا۔

علاوہ اسکے اسمبلی اجلاس میں ملازمین کے وظیفہ پر سبکدوشی کی حد عمر میں اضافہ ‘ سابق اراکان اسمبلی‘ و سابق اراکین قانون ساز کونسل کے وظایف سے متعلق بل کو منظوری دی ہے

ایوان نےیوان نے کم سے کم 50،000 روپے پنشن اور زیادہ سے زیادہ 70،000 روپے پنشن کی منظوری دی۔جو اراکین اسمبلی ایک بار ، دو یا تین بار جیت چکے ہیں ، ان کی پنشن 30،000 روپے سے بڑھ کر 50،000 روپےاضافہ کردیا گیا ہے۔

سابق ممبران اسمبلی کے طبی اخراجات کی حد ایک لاکھ سے بڑھاکر 01لاکھ روپئے کرنے کے بل کی منظوری دی گئی ہے۔