مشن بھگیرتا کی اسسٹنٹ انجینئر روہنی کورونا کے سبب موت

بین الریاستی تازہ خبر

کورٹلہ 16/اپریل  

(زین نیوز ڈاٹ نیٹ)

تلنگانہ ریاست کے جگتیال ضلع میں کورٹلہ منڈل کے موضع سرفراز پلے سے تعلق رکھنے والی (28) سالہ کوککو۔روہنی کی جمعہ کے روز کرونا کے سبب اچانک موت واقع ہوگئی۔

وہ فی الحال کورٹلہ،مٹ پلی، مشن بھگیرتھا پبلک ہیلتھ ڈویژن میں کام کررہی تھیِ۔

گذشتہ 4 دن قبل کوویڈ مثبت پازٹیو قرار دیئے جانے پر انہیں کریم نگر کے اپولو ریچ اسپتال میں بہتر علاج کیلئے شریک دواخانہ کیا گیا۔

روہنی جو اسپتال میں زیرعلاج تھیں آج دوران علاج تاب نہ لاتے ہوئے فوت ہوگئیں۔ بتایا جاتا ہے کہ روہنی حاملہ تھیں۔

اطلاع ملتے ہی حلقہ اسمبلی کورٹلہ کے رکن اسمبلی جناب کلواکنٹہ ودیاساگر راؤ نے مشن بھگیرتھا اے۔ای روہنی کی اچانک موت پر اپنی جانب سے گہرے رنج وغم کا اظہار کیا۔اور روہنی کی اچانک موت پر افراد خاندان سے اظہار تعزیت کیا۔

اس موقع پر رکن اسمبلی کورٹلہ جناب کلواکنٹہ ودیاساگرراؤ نے اپنی جانب سے حلقہ اسمبلی کورٹلہ کی عوام سے ہاتھ جوڑ کر دردمندانہ اپیل کی کہ وہ کوویڈ کیسوں کے بڑھتے واقعات کا سختی سے نوٹ لیتے ہوئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

ماسک کا استعمال،سماجی دوری اختیار کرتے ہوئے کوویڈ کیسوں کی روک تھام میں حکومت کا تعاون

کریں اور ویکسن ضرورلیں۔۔ ی