کتب خانے علم و دانش کے خزانے ہیں،مطالعہ کے ذریعے اپنے علم میں اضافہ کرے۔ شبیر علی
59ویں قومی کتب خانہ ہفتہ تقاریب کا انعقاد
کاماریڈی، 20 نومبر
(سید کوثر علی کی رپورٹ)
کاماریڈی ضلع مرکز میں واقع ضلع کتب خانے میں منعقدہ 59ویں قومی کتب خانہ ہفتہ تقاریب میں ریاستی حکومت کے مشیر محمد شبیر علی نے شرکت کی۔ اس موقع پر منعقدہ مضمون نویسی کے مقابلوں میں بہترین مظاہرہ کرنے والے طلبہ میں شبیر علی نے انعامات تقسیم کیے۔
بعد ازاں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کتب خانے علم و دانش کے عظیم خزانے ہیں۔ کتابوں کے مطالعہ سے ہر شخص اپنے علم اور شعور میں اضافہ کرسکتا ہے۔ انہوں نے خاص طور پر طلبہ اور نوجوانوں میں مطالعہ کا شوق پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں ہر فرد کو اپنا تعاون پیش کرنا چاہیے اور کتب خانوں سے بھرپور استفادہ کرنا چاہیے۔

انہوں نے طلبہ کو مشورہ دیا کہ وہ کتابوں کے مطالعہ کو اپنی روزمرہ زندگی کا حصہ بنائیں، کیونکہ مطالعہ نہ صرف علمی قابلیت میں اضافہ کرتا ہے بلکہ شخصیت سازی میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔
اس پروگرام میں ضلع کتب خانہ چیئرمین مدّی چندرکانت ریڈی، ضلع کلکٹر آشیش سنگھوان، میونسپل چیئرپرسن اِپّا اوما رانی سرینواس، ٹاؤن کانگریس صدر اِرینی سندیپ کمار، سوسائٹی چیئرمین گوڈم سرینواس ریڈی، مارکیٹ کمیٹی چیئرپرسن لکشمی راج گوڑ، سابق صدر پنڈلا راجو، کونسلرس، کوآپشن ممبران، میونسپل کمشنر، تحصیلدار اور مختلف محکموں کے عہدیداروں نے شرکت کی
