Indrama

کاماریڈی میں اندراما فیملی لائف انشورنس اسکیم کا شاندار آغاز

تازہ خبر تلنگانہ

کاماریڈی میں اندراما فیملی لائف انشورنس اسکیم کا شاندار آغاز
غریب اور متوسط طبقے کے خاندانوں کو مالی تحفظ فراہم کرنا حکومت کا مقصد ۔ شبیر علی

کاماریڈی، 20 /نومبر
(سید کوثر علی کی رپورٹ)

تلنگانہ حکومت کی جانب سے متعارف کردہ اہم فلاحی اسکیم ’’اندِراما فیملی لائف انشورنس اسکیم‘‘ کا کاماریڈی شہر کے 38ویں وارڈ میں ریاستی حکومت کے مشیر محمد شبیر علی نے جمعہ کے روز باقاعدہ آغاز کیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے شبیر علی نے کہا کہ ریاست کے ہر غریب اور متوسط طبقے کے خاندان کو معاشی تحفظ فراہم کرنا عوامی حکومت کا بنیادی مقصد ہے۔

انہوں نے کہا کہ خاندان کے سربراہ کے ساتھ کسی ناگہانی حادثے یا موت کا واقعہ پیش آنے کی صورت میں اہل خانہ کو مالی مشکلات سے بچانے اور انہیں معاشی سہارا فراہم کرنے کے مقصد سے اندراما فیملی لائف انشورنس اسکیم شروع کی گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عوامی فلاح و بہبود کو اولین ترجیح دینے والی وزیراعلیٰ ریونت ریڈی کی قیادت میں کانگریس حکومت عوام سے کیے گئے وعدوں کو مرحلہ وار پورا کرتے ہوئے مختلف فلاحی اسکیموں پر عمل درآمد کر رہی ہے۔

حکومت کا مقصد ہر مستحق خاندان کو تحفظ اور مالی بھروسہ فراہم کرنا ہے۔اس پروگرام میں میونسپل چیئرپرسن اِپّا اوما رانی سرینواس، ایڈیشنل کلکٹرس گری اور سریدھر، ٹاؤن کانگریس صدر سندیپ، سوسائٹی چیئرمین گوڈم سرینواس ریڈی، سابق صدور پنڈلا راجو، راجیشور، گونے سرینواس، کونسلرس، کوآپشن ممبران، خواتین، وارڈ انچارجس اور دیگر افراد نے شرکت کی