5G وائرلیس نیٹ ورک کے نفاذکے خلاف دہلی ہائی کورٹ میں مقدمہ دائر

تازہ خبر قومی

تمام جانداروں پر مضر اثرات پڑنے کا دعویٰ۔بالی ووڈ ادکارہ جوہی چاولہ
نئی دہلی :یکم؍جون
(زین نیوز)
بالی ووڈ ادکارہ و ماہر موحولیات جوہی چاولہ نے پیر کو ملک میں 5G وائرلیس نیٹ ورک کےنفاذکے خلاف دہلی ہائی کورٹ میں مقدمہ دائرکیاہے شہریوں ، جانوروں ، نباتات اور حیوانات پر پڑنے والے تابکاری اثرات سے متعلق اُمور کو اٹھایاہے

درخواست میں دعوی کیا گیا ہے کہ 5 جی ٹکنالوجی سے زمین پر موجود تمام جانداروں کے لئے‘ مضرصحت ریڈیو فریکونسی (آریف) تابکاری کے نقصان دہ اثرات کا باعث بنے گا جو موجودہ سطح سے 100 گنا زیادہ ہوگا اور اس سے انسانوں پر سنگین اور ناقابل واپسی اثرات مرتب ہوں گے۔پیر کو جسٹس سی ہر ی شنکر کی بنچ نے اس معاملے پر سماعت کے لئے قبول کرلیا اورآج یعنی پیر کو پہلی سماعت ہوئی اس مقدمہ کو دہلی ہائی کورٹ کے ایک اور بینچ میں منتقل کردیا اس معاملے پر اب 2 جون کو سماعت ہوگی۔

اداکارہ نے کہا کہ وہ تکنیکی ترقیوں کے نفاذ کے خلاف نہیں ہیں اور اسے استعمال کرتی ہیں تاہم وہ محسوس کرتی ہیں کہ ماحولیاتی مسائل حل کرنا ضروری ہے۔ جوہی چاولہ نے کہا ہم جدید ٹیکنالوجی کو اپنانے کے خلاف نہیں ہیں ہمیں جدید ترین مصنوعات استعمال کرنے سے لطف اندوزہوتے ہیں جو ہمیں بہتر ٹکنالوجی فراہم کرتی ہیں۔ وائرلیس کے میدان میں بھی تاہم ہمیں اس میں پریشانی یہ کہ جب ہم نے وائرلیس گیجٹس اور نیٹ ورک سیل ٹاورز کے ذریعہ آر ایف تابکاری کے بارے میں اپنی تحقیق اور مطالعہ کیا تو ہمیں معلوم ہوا کہ یہ تابکاری لوگوں کے لئے بہت نقصان دہ ہے اور ان کی صحت کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔

جوہی چاولہ کے ترجمان نے ایک سرکاری بیان میں کہا ہے کہ بھارت میں 5G ٹکنالوجی کے متعارف کیے جانے سے قبل آر ایف تابکاری شہریوں ‘ مرد ، خواتین ، مرد ، بالغوں بچوں جانوروں ، نباتات اور ماحولیات پر پڑنے والے تابکاری کے نقصان دہ اثرات کا پوری طرح سے مطالعہ کیا جانا چاہئے۔

اس سے متعلق دریافت کی گئی رپورٹس کو عام کیا جانا چاہئے۔ٹیلی مواصلات کی صنعت ہندوستان میں 5 جی ٹکنالوجی لانے کی تیاری کر رہی ہے ، لہذا اس کی نمائش کی وجہ سے کوئی بھی انسان ، جانور ، پرندے اس زمین پر زندہ نہیں رہ سکے گا۔

آج کے مقابلے میں آر ایف تابکاری 10- 100 گنا بڑھ جائے گی۔ اس 5 جی ٹکنالوجی کی وجہ سے زمین کے ماحولیاتی نظام کا انسانوں پر بھی برا اثر پڑے گا۔جوہی چاولہ ایک طویل عرصے سے بالی ووڈ میں سرگرم ہیں۔ انہوں نے متعدد شاندار فلموں میں اداکاری کرکے ناظرین کا دل جیت لیا ہے