جگتیال میں میڈیکل کالج کی منظوری کے بعد سوپر اسپیشالٹی ہاسپٹل کیلئے نمائندگی کرنے کا تیقن

بین الریاستی تازہ خبر

رکن کونسل کویتا کا دورہ جگتیال۔ ڈبل بیڈروم مکانات کا معائنہ
جگتیال: یکم ؍جون
(زین نیوز)
رکن قانون ساز کونسل کلواکنٹلہ کویتا نےمنگل کو ضلع جگتیال کے نوکاپلی کا دورہ کرتے ہوئے حکومت کی جانب سے غریب عوام کیلئے زیر تعمیر ڈبل بیڈروم مکانات کا معائنہ کیا۔ معائنہ کے بعدکویتا نے میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کا ہدف غریب عوام کے ذاتی گھر کے خواب کوشرمندہ تعبیر کرنا ہے۔

چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ غریبوں کی فلاح و بہبود کے پابند ہیں اور غریب عوام کے ذاتی گھر کےخواب کو شرمندہ تعبیر کرنے ڈبل بیڈروم اسکیم متعارف کی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر نے جگتیال کو ضلع بناتے ہوئے وہاں کی عوام کے دیرینہ مطالبہ کو پورا کیا اور وہ ضلع کی جامع ترقی کیلئے پابند عہد ہیں۔

انھوں نے کہا کہ جگتیال رکن اسمبلی ڈاکٹر سنجے کمار خصوصی دلچسپی سے ضلع میں ڈبل بیڈروم پراجکٹ کی نگرانی کررہے ہیں اور تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے ضلع جگتیال کیلئے4520ڈبل بیڈروم مکانات کی تعمیر کو منظوری دی ہے جو ریاست بھر میں حیدرآباد کے بعدایک ضلع میں سب سے زیادہ ہے ۔

کویتا نے کہا کہ مکانات کی تعمیر میں معیار پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے ۔ ٹی آر ایس حکومت کی جانب سے تعمیر کئے جانے والے مکانات اور ماضی میں حکومتوں کی جانب سے غریبوں کو دئے گئے مکانات میں بہت فرق ہے ۔ مکانات کی تعمیر آئندہ سال جون تک مکمل ہوجائے گی اور غریبوں کا ذاتی مکان کا خواب شرمندہ تعبیر ہوگا۔

کویتا نے مزید کہا کہ ضلع میں میڈیکل کالج کے دیرینہ مطالبہ کو منظوری ملنے کے بعد اب وہ چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ سے ضلع میں ایک سوپر اسپیشالٹی ہاسپٹل کی تعمیر کیلئے عنقریب نمائندگی کریں گی۔کویتا کے دورہ نُکاپلی کے موقع پر ان کے ہمراہ جگتیال رکن اسمبلی ڈاکٹر ایم سنجئے کمار، چوپاڈنڈی رکن اسمبلی سنکے روی شنکر، ضلع کلکٹرجی روی اور میونسپل چیرپرسن بھوگاشراونی بھی موجود تھے۔

بعد ازاں کویتا نے سینئر ٹی آر ایس قائدین کے ہمراہ میٹ پلی کا دورہ کرتے ہوئے گورنمنٹ وہپ و چنور رکن اسمبلی بالکا سمن سے ملاقات کی اورحالیہ عرصہ میں ان کے والد بالکا سریش کے انتقال پر انہیں اور ان کے ارکان خاندان کو پُرسہ دیا۔

 اس موقع پر رکن کونسل کے ہمراہ وزیر ملاریڈی، اراکین اسمبلی سمبھی پورراجو، وویوک ، ٹی آر ایس وی کے ریاستی صدر گیلو سرینواس یادو، سابق ڈپٹی میئر و بورہ بنڈہ کارپوریٹر بابا فصیح الدین‘ ٹی آرایس جگتیال اقلیتی قائد محمدعبدالقادر مجاہد بھی‘خواجہ لیاقت علی محسن موجود تھے۔ رکن اسمبلی بالکا سمن کے والد بالکا سریش ٹی آر ایس پارٹی کے سینئر قائد تھے اور میٹ پلی مارکیٹ کمیٹی کے چیرمین بھی رہے۔