حیدرآباد: 2/مئی
(زین نیوز ڈاٹ نیٹ)
ریاستی حکومت نے تلنگانہ میں مزید 10 ہزار بستروں کو آکسیجن مہیا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے علاوہ کورونا کے متاثرین کے لئے 60،000 بستر مہیاکرنے کابھی فیصلہ لیاہے۔ چیف سکریٹری مسٹر سومیش کمار اور چیف منسٹر کے سکریٹری راج شیکھر ریڈی نے چیف منسٹر مسٹرکے چندراشیکھرراؤ کی ہدایت پر ریاست میں کورونا کی صورتحال پرآج شام اعلی عہدیداروں کے ساتھ ایک جائزہ اجلاس طلب کیا۔
اجلاس میں نمس میں 500؛ سروجنی دیوی اورٹمس میں فی کس 200 کے حساب سے گولکنڈہ اور ملک پیٹ کے ہاسپٹلس میں 100 کے حساب سےامیرپیٹ اور دواخانہ امراض سینہ ودق میں 50کے حساب سےاضافی بستروں کاانتظام کرنے کی متعلقہ حکام کو ہدایت دی۔ کوویڈمتاثرین کےلۓ مزید 5 لاکھ میڈیکل کٹس گھر وں تک پہنچانے کافیصلہ کیاگیا ہے۔
اس موقع پر یہ واضح کیا گیا کہ کوڈ متاثرین کے لئے تمام اضلاع میں ہیلپ لائن مراکز قائم کیے جائیں گے۔ جی ایچ ایم سی میں 040۔21111111نمبر کوکوڈ ہیلپ لائن کال سنٹر کے رابطہ کےلۓ مختص کرنے سے اتفاق کیاگیا۔

چیف سکریٹری نے کہا کہ دواخانوں میں ادویات کےلۓ مسٹر سندیپ کمارسلطانیہ کی نگرانی میں ادویات کی فرہمی،رگھونندن راؤ نگرانی میں ہاسپٹلس میں خالی جائیدادوں پرطبی عملہ کے تقررت اورجش رنجن کی سربراہی میں ریمڈریسیور جیسی ادویات کی کمیٹیاں تشکیل دی گئ ہیں۔
اس کے علاوہ حیدرآباد کے بڑے ہاسپٹلس میں خدمات کو بہتر بنانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ چیف سکریٹری نے انکشاف کیا کہ اس مقصد کے لئے سینئر آئی اے ایس افسران کو خصوصی افسر کے طور پر مقرر کیا جائے گا۔مسٹر سومیش کمار نے مرکزی حکومت کو ایک اور خط بھی لکھا جس میں اس سے ریاست کو مزید کوویڈ ویکسین دینے اور آکسیجن کی تقسیم کو 600 میٹرک ٹن تک بڑھانے کے لئے کہا گیا
