ہندوستانی قسم کا کورونا وائرس 44 ممالک میں پھیل چکا: ڈبلیو ایچ او

تازہ خبر عالمی

واشنگٹن:۔13/مئی

(زین نیوز/ایجنسیز)

عالمی ادارہ صحت نے بدھ کے روز اعلان کیا کہ ہندوستان میں سامنے آنے والی ‘کوویڈ 19’ کی قسم درجنوں ممالک میں پھیل چکی ہے۔عالمی ادارہ صحت کے مطبق بھارت میں اکتوبر میں سے جینیاتی تبدیلی سے وجود میں آنے والے وائرس کا پتا چلا تھا جسے "جی آئی ایس اے ڈی” ڈیٹا بیس میں شامل کیا گیا تھا۔اس میں "ڈبلیو ایچ او کے 6 خطوں میں مجموعی طور پر 44 ممالک شامل ہیں۔

ہندوستان کی حدود سے باہر برطانیہ میں سب سے زیادہ تعداد میں B1،617 وائرس سے متاثر ہے۔ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے پیر کے روز اعلان کیا کہ اس نے ہندوستانی وائرس کو تشویشناک قرار دیا ہے۔بدھ کے روز شائع ہونے والے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق بھارت میں کرونا وائرس سے اموات کی تعداد ڈھائی لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔

ایک ارب تیس کروڑ آبادی والے ملک میں یہ وبا تیزی کے ساتھ پھیل رہی ہے۔بھارتی وزارت صحت نے کہا کہ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 4205افراد ہلاک ہوچکے ہیں جس کے بعد وبا کےآ غاز سے اب تک کل 257197 اموات ہوچکی ہیں۔

اگرچہ بظاہر بڑے شہروں میں مرض کم ہورہا ہےمگر دیہی علاقوں میں بیماری تیزی کے ساتھ پھیل رہی ہے۔بہت سے ماہرین کا خیال ہے کہ اموات اور زخمیوں کی اصل تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے۔