اسمارٹ فون نہ دلانے پر انٹر میڈیٹ طالبہ کی خودکشی

تازہ خبر تلنگانہ

حیدرآباد : 28/جولائی

(زین نیوز)

آن لان میں کلاسس پڑھنے کے لئے اسمارٹ فون نہ دلوانے سے دلبرداشتہ ہوکر انٹر میڈیٹ کی طالبہ نے خودکشی کرلی۔یہ واقعہ تلنگانہ ریاست کے محبوب آباد کے ضلع کوتہ گڈا میں پیش آیا۔

سب انسپکٹر سریش کے مطابق کوتہ گڈا منڈل کے ایدولہ پلی سے تعلق رکھنے والی 16 سالہ کوسا تریشا نامی طالبہ نے دسویں جماعت میں امتیازی کامیابی حاصل کی تھی اور انٹر سال اول میں تعلیم حاصل کررہی ہے جس کے آن لائن کلاسس چل رہی ہیں تاہم آن لائن کلاسس میں شریک ہونے کے لئے اپنے والد سمپت کو اسمارٹ فون دلانے کی خواہش کی تھی

معاشی تنگی، پیسے نہ وجہ سے والد نے بیٹی کو کچھ دن انتظار کرنے کو کہا تھا جس سے دلبرداشتہ ہوکر گھر میں افراد خاندان کی عدم موجودگی میں کیڑے مار دوا پی لی۔
کچھ دیر بعد گھر پہنچے افراد خاندان کی توجہ پڑی تو انھوں نے تریشا کو فوراً نرسم پیٹ دواخانے منتقل کررہے تھے کہ دوران راستہ میں ہی فوت ہوگئی

سمپت کی شکایت پر پولیس نے ایک مقدمہ درج رجسٹرر کرلیا۔ اور نعش کو بغرض پوسٹ مارٹم سرکاری دواخانے منتقل کردیا