لکھنؤ : 28/جولائی
(زین نیوز)
اترپردیش ریاست میں پیش ایک بھیانک سڑک حادثہ میں 18/افراد برسرموقع ہلاک
ہوگئے جبکہ مزید 15/افراد شدید زخمی ہوگئے۔یہ حادثہ اترپردیش کے باربنکی ضلع میں رام اسنہی گھاٹ کے علاقہ قومی شاہراہ لکھنؤ۔ایودھیا پر درمیانی شب پیش آیا جہاں ایم ڈبل ڈیکر بس اور ٹرک کے درمیان تصادم۔
پیش آیا
اس حادثہ میں 18/افراد کی بر سر موقع موت واقع ہو گئی جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ۔واقعہ کی اطلاع پر پولیس نے پہنچ کر راحت اور بچاو سرگرمیوں کا آغاز کردیا۔زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل
کردیا۔
باربنکی ایس پی یمونا پرساد نے بتایا کہ مہلوکین ہریانہ ضلع کےپالوال ہیسر بہار جارہے تھے اور تمام کا تعلق بہار ریاست کے مختلف اضلاع سے بتایا گیا ہے ایس پی نےبتایا کہ انکے لواحقین کو اطلاع دی گئی ہے
کرین کی مدد سے بس کو سڑک کے کنارے ہٹایا گیا ہے
پولیس نے ایک مقدمہ درج رجسٹرر کرتے کرلیا اور نعشوں کو پوسٹ مارٹم کی غرض سے سرکاری دواخانے منتقل کردیا
مودی کا اظہار تعزیت
وزیر اعظم نریندر مودی نے سڑک حادثے پر گہرے افسوس کا اظہار کیا۔ مہلوکین کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا گیا۔
انہوں نے واقعہ پر یوپی حکومت سے بات کی اور ہدایت دی کہ زخمیوں کو مفت طبی امداد فراہم کی جائے۔ اس کے علاوہ ، مہلوکین کے ورثہ کو 2 لاکھ ،زخمیوں کو 50،000 روپے معاوضہ کا اعلان کیا ہے
ریاستی وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے بھی واقعے پر صدمے کا اظہار کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ضلعی حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ متاثرین کو ہر طرح کی مدد فراہم کریں۔