کریم نگر ۔12/اگسٹ
(پریس نوٹ)
جماعت اسلامی ہند کریم نگر شرقی کیجانب سے شعبہ خدمت خلق کے تحت غریب خاندانوں میں خوراک اور مالی امداد اور بلا سودی قرض اجرائی انجام دیتی ہے ۔ اسکے علاوہ بیواؤں اور معذور لوگوں کو بھی نیز روزگار کے لیئے بھی مالی مدد فراہم کیجاتی ہے ۔
جماعت اسلامی مشرقی کریم نگر کے امیر مقامی سید زبیر احمد نے پوسٹر کی اجرائی کہ موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یہ بات کہی ۔
موصوف نے کہا کہ خون کا عطیہ کیمپس ماحولیاتی تحفظ درخت لگوانا اور شادی سے قبل کونسلنگ کی جارہی ہے اس ضمن میں عنقریب کونسلنگ سینٹر قائم کئے جا ئیں گے۔
ان تمام فلاحی کاموں کو انجام دینے کیلئے جماعت اسلامی کی جانب سے بلا لحاظ مذہب اور بغیر کسی عمر کی قید کے بلخصوص دلچسپی رکھنے والے نوجوانوں نیز مرد و خواتین سے اپیل کی ہے کہ وہ والنٹیر کی حیثیت سے اپنا نام مندرجہ ذیل فون نمبر پر لکھوائیں 9700292914 اور 9949443582 واٹس ایپ نمبر پر ربط پیدا کرتےہوئے سماج کی خدمت کیلۓ درکار وقت اور صلاحیتوں کو لگائیں ۔
اس پروگرام میں سید افضل، منیر احمد خان، محمد رفیق احمد، محمد عامر خان، عبدالقدیر لطیفی ، سید عبدالکریم اور محمد طارق وغیرہ موجود تھے ۔
ناظم شعبہ خدمت خلق شرقی محمد ارشاد الدین نے صحافیوں کا استقبال کیا اور رپورٹ پیش کی