بھیم آرمی چیف چند شیکھر آزادکی یوگی حکومت پر سخت تنقید
دیوبند ،30؍ اگست
(رضوان سلمانی)
اترپردیش میں ہوئی 69؍ ہزار اساتذہ کی بھرتی میں اسکام کا الزام عائد کرتے ہوئے لکھنؤ میں احتجاج کررہے امیدواروں کو بھیم آمی چیف اور آزاد سماج پارٹی کے قومی صدر چندر شیکھر آزاد کا ساتھ ملاہے، چند شیکھر آزاد نے لکھنؤ پہنچ کر دھرنے پر بیٹھے امیدواروں کو اپنی حمایت کا اعلان کیاہے۔ مذکورہ معلومات آج یہاں آزاد سماج پارٹی کے ضلع میڈیا انچارج ٹنکو کپل اور اجے کمار ایڈوکیٹ نے دی۔
انہوں نے بتایاکہ بھیم آرمی چیف اور آزاد سماج پارٹی کے قومی صدر چندرشیکھر آزاد بھرتیوں میںریزرویشن کے مطالبہ کو لیکر احتجاج کررہے امیدواروں کے درمیان پہنچ کر نہ صرف انہیں حمایت دی بلکہ تیسرے روز بھی وہ دھرنا گاہ میں امیدواروں کے ساتھ موجود ہیں۔آج انہوں نے صوبہ کی یوگی حکومت پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کس منہ سے کہتی ہے کہ وہ ایماندار ہے جبکہ یہ کئی اسکاموں میں ملوث ہے۔
انہوں نے کہاکہ بی جے پی حکومت پر ایس سی ، ایس ٹی ، او بی سی سماج کے حقوق کو ختم کرنے کا الزام لگایا، چندر شیکھر نے ٹویٹ کرکے بھی ریاستی حکومت پر اپنے غصہ کااظہار کیا اور کہاکہ حکومت نے 69؍ ہزار اساتذہ کی بھرتی میں حکومت پر ریزرویشن میں اسکام کیا ہے ۔چندر شیکھر نے کہاکہ حکومت کے اوبی سی کی 15961 جبکہ ایس سی کی 3136؍ سیٹوں پراسکام کیاہے۔
چندر شیکھر نے 69؍ ہزاراساتذہ کی بھرتی معاملہ میں نہ صرف حکومت کی کارکردگی پر سوال کھڑے کئے بلکہ غیر جانبدارایجنسی سے پورے معاملہ کی جانچ کا مطالبہ کیا۔اس سلسلہ میں ٹنکو کپل ضلع میڈیا انچارج نے بتایا کہ 6 ؍ستمبر کو ملک اور ریاست سے بھیم آرمی اور آزاد سماج پارٹی کے کارکنان لکھنؤ پہنچ کر اس دھرنے میں شامل ہونگے۔انہوں نے بتایاکہ امیدواروں نے اس معاملہ میں کینڈل مارچ بھی نکالا ہے۔