کاما ریڈی میں9 ماہ کی دلہن کا گلہ کاٹ کر نامعلوم شخص فرار

تازہ خبر تلنگانہ جرائم حادثات

کاما ریڈی:31؍اگسٹ
(زین نیوز)
تلنگانہ ریاست کے کاماریڈی ضلع میں آج صبح اس وقت سنسنی پھیل گئی جب ایک نامعلوم شخص نے گھر میں داخل ہو کر کام میں مصروف 9ماہ کی دلہن پر مبینہ طور پرجان لیوا حملہ کرتے ہوئے راہ فرار اختیار کی ۔

پولیس کے مطابق کاماریڈی کے برکت پورہ کالونی میں مقیم نشاط فردوس نامی دلہن کا ایک نامعلوم شخص نے اس وقت گلہ کاٹ کر راہ فرار اختیار کرلیا جبکہ و ہ گھر میں کام میں مصروف تھی۔ چیخ پکار کے ساتھ ہی شدید زخمی حالت میں اسےافراد خاندان نے قریبی خانگی دواخانہ منتقل کیاجہاں اسکی حالت تشویشناک بتائی گٸ ہے۔

نشاط نے اپنے بیان میں بتایاکہ ایک نامعلوم شخص حمام کی طرف سے مکان میں داخل ہوااور گلہ پر وار کرکے فرار ہوگیا ۔مقام واردات پر ریزربلیڈ پائی گئی ہے ۔پولیس نے ایک مقدمہ درج رجسٹر کرکےتحقیقات کا آغاز کردیا ہے