ڈبل بیڈ روم مکانات کی حوالگی میں تاخیر پر برہم استفادہ کنندگان کا قبضہ

تازہ خبر تلنگانہ

پولیس کی جانب سے خالی کروانے کی کوشش۔ بحث و تکرار
جگتیال:3؍ستمبر
(زین نیوز)
تلنگانہ حکومت کی جانب سے باوقار اسکیم کے تحت غریب معاشی طورپر پسماندہ طبقات سے تعلق رکھنے والوں خاندانوں کے لئے ڈبل بیڈ روم مکانات تعمیر کرتے ہوئے ان کو الاٹ کیے جاتے ہیں۔اورحکومت تلنگانہ نے بے گھر غریب افراد کو ڈبل بیڈروم کے مکانات کی اسکیم کو عزت ِنفس کی علامت کے طور معتارف کروایا۔ ریاست میں کئی مقامات پر ڈبل بیڈروم مکانات کی تعمیر کے بعدتمام مستحق غریب استفادہ کنندگان کے حوالے کیے گئے ۔

تاہم  تلنگانہ ریاست کے ضلع جگتیال کے ملیال منڈل میں نوکہ پلی موضع میں ‘ رامنا پیٹ‘ پوتارام‘ اور نوکہ پلی سے تعلق رکھنے والے  65 مستحق خاندانوں کے لئے ڈبل بیڈ رومس مکانات کی تعمیر عمل میں لائی گئی جس کو مکمل ہوئے دوسال کا عرصہ ہوچکا ہےاو ر ان میں سے 19 خاندان جو جھونپڑوں میں رہ کر گذر بسر کررہے تھے ڈبل بیڈ روم مکانات الاٹ کردئیے گئے تھے

 تاہم عہدیداروں کی تساہلی کی وجہ سے ڈبل بیڈ رومس مکانات کے افتتاح اور مستحقین استفادہ کنندگان میں حوالگی (تقسیم )میں مسلسل تاخیر سے پریشان برہم 19 خاندانوں نے احتجاج کرتے ہوئے آج برو ز جمعہ مکانات کی قفل شکنی کے بعد الاٹ کردہ مکانات میں صاف صفائی انجام دیتے ہوئے اپنا قبضہ جما لیا اور ہندو انہ رسم و رواج کے مطابق گھر بھرائی کرتے ہوئے مکمل طور پر مکانات میں منتقل ہوگئے

واقعہ کی اطلاع کے ساتھ ضلع انتظامیہ پریشان ہوکر حرکت میں آگیا اور پولیس مقام پر پہنچ کر قبضہ جمانے والے 19 خاندانوں کو خالی کرانے کی کوشش کرنے لگی جس کے بعد ڈبل بیڈ روم مکانات مستحق استفادہ کنندگان اور پولیس کے درمیان بحث و تکرار ہوگئی۔ جس کے بعد پولیس واپس ہوگئی

مستحقین کا کہنا کہ مسلسل بارش کی وجہ سے جھونپڑیوں میں رہنے زندگیوں کو خطرہ لاحق ہوگیا ہے ‘ گھنی جاڑیاں اگنے ساتھ سانپ ‘ زہریلے جانور وغیرہ آرہے ہیںڈبل بیڈ روم مکانات برقی‘ پینےاور دیگر تمام سہولیات سے آراستہ ہیں اور وہ یہیں رہینگے۔