کیپ ٹاؤن :14؍جنوری
(ایجنسیز)
کیپ ٹاؤن میں کھیلے جا رہے تیسرے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ نے بھارت کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔ افریقہ کے سامنے 212 رنز کا ہدف تھا جو ٹیم نے 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
جیت کے ساتھ ہی ایلگر اینڈ کمپنی نے ٹیسٹ سیریز بھی 2-1 سے اپنے نام کر لی ہے۔ یہ صرف چوتھا موقع ہے جب کسی ٹیم نے اس گراؤنڈ پر 200+ کے ہدف کا تعاقب کیا ہے۔۔ پہلا میچ ہارنے کے بعد افریقی ٹیم نے بقیہ دو میچ جیت لیے۔
South Africa (210, 212/3) beat India (223, 198) by 7 wickets in 3rd Test to win 3-match series 2-1#SAvIND #SAvsIND #INDvSA
Live Scorecard: https://t.co/icHibPeHOD
Live Updates: https://t.co/Zd3b1fQz0L pic.twitter.com/d8WNfgNF1t
— CricketNDTV (@CricketNDTV) January 14, 2022
اس میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پہلی اننگز میں 223 رنز بنائے۔ بھارت کی جانب سے کپتان ویرات کوہلی نے سب سے زیادہ 79 اور 43 رنز کی اننگز کھیلی۔
جنوبی افریقہ کے کگ یسو ربادا نے چار اور مارکو جانسن نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں افریقی ٹیم 210 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ افریقہ کی جانب سے کیگن پیٹرسن نے 72 رنز بنائے۔
بھارت کی جانب سے جسپریت بمراہ نے پانچ اور امیش، محمد شامی نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ بمراہ نے ساتویں مرتبہ ٹیسٹ میں پانچ وکٹ لیے ہیں۔