ٹیچر کے مارنے پردوسر ی جماعت کا طالبعلم پولیس اسٹیشن پہنچا

تازہ خبر تلنگانہ

سب انسپکٹر نے معصومیت اور دلیری کی تعریفیں کیں
محبوب آباد:5؍مارچ
(زین نیوز)
اسکولوں میں استاد کی جانب سے ٹیچرو ں کی جانب سےمارپیٹ کئے جانے کے واقعات اکثر سننےاور پڑھنے میں آتے ہیں جسکے بعد مذکورہ ٹیچر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے والدین کی جانب سےپولیس میں شکایت درج کروائی جاتی ہئ ۔

لیکن ایک ایسا واقعہ جو سب کو حیران کردینےوالا ہے۔ٹیچر کی جانب سے پٹائی کرنے کی شکایت لیکر از خود ایک ننھے ‘ معصوم طالبعلم پولیس اسٹیشن پہنچا جسے دیکھ کر پولیس عملہ اور سب انسپکٹر حیرت میںگئےاور طالعبلم ردلیری کی تعریفیں کرنے لگا۔

تفصیلا ت کے مطابق تلنگانہ ریاست کے محبوب آباد ضلع بیارم منڈل کے ایک خانگی اسکول میں دوسری جماعت میں زیر تعلیم انیل نامی طالبعلم کو ٹیچر نے مار ا تھا ۔جس کے بعد انیل نے مذکورہ ٹیچر کے خلا ف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے مقامی پولیس اسٹیشن پہنچا اور سب انسپکٹر رما دیوی سے ملاقات کرتے ہوئے ٹیچر کے خلاف شکایت درج کروائی ۔

سب انسپکٹر رما دیوی نے انیل سے ٹیچر کی جانب سے مارنے کی وجوہات دریافت کیں۔انیل کے راست پولیس اسٹیشن پہنچ کر ٹیچر کے خلاف شکایت درج کروانے پر سب انسپکٹر نے انیل کی ستائش کرتے ہوئے معصومیت اور دلیری کی تعریف کی۔