ضلع جگتیال میں جادو ٹونا کے شبہ میں ایک اور شخص کا قتل

تازہ خبر تلنگانہ جرائم حادثات

جگتیال31؍مارچ
(زین نیوز)
جادو ٹونے کے شبہ میں قتل کی وارداتوں کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے گذشتہ تین ماہ سے ضلع جگتیال میں جادو ٹونا کے شبہ میں
تلنگانہ کے ریاست کے جگتیال ضلع کے میڈپلی منڈل میں کاچادرام موضع سے تعلق رکھنے والےایدولا پورام لنگیا نامی شخص کو بعض نامعلوم افراد لاٹھیوں سے حملہ کرکے قتل کردیا اور را ہ فرار اختیار کی۔ لنگیا اپنی اہلیہ گنگاوا کے ہمراہ مٹی کے گھڑے بناکر گذر بسر کرتا تھا۔جو خابدانی پیشہ کے اعتبار سے کمہار بتایا گیا ہے

آج کچھ نامعلوم افراد اسکے مکان میں اچانک گھس پڑے اور لاٹھیوں سے لنگیا پر حملہ کردیا۔شدید زخمی حالات میں لنگیا کو دواخانہ منتقل کرنے کے دوران وہ زخموں سے جانبر نہ ہوسکا ۔

واقع کی اطلاع پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ کر معائنہ کیا پولیس کو شبہ ہے کہ لنگیا کا قتل جادو ٹونا کے شبہ میں کیا گیا ہو۔مقامی عوام کے کہنا ہے کہ لنگیا کی جانب سے جادو ٹونا کرنے کے شبہ میں ہی قتل کیا گیا ہو۔

پولیس نے ایک مقدمہ درج رجسٹرڈ کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا۔ اور قاتلوں کی گرفتاری کے لئے پولیس عملہ کو متحرک کردیا۔

۔ضلع جگتیال میں جادو ٹونا کے شبہ میں گذشتہ کچھ دنوںمیں کئی ایک قاتل کی وارداتیں پیش آئی ہیںاور یہ سلسلہ تھمنے کا نام نہیں کے رہا ہے ۔حالیہ دنوں جگتیال کے ٹی آر نگر میں جادو کے شبہ میں باپ اور اسکے دو بیٹوں کو مہلک ہتھاروں سے حملہ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا تھا ۔

اسکے بعد رائیکل منڈل کے موضع جگناتھ پور میں جادو ٹونا کرنے والے 8؍افراد کو سر قلم کرنے کا انتباہ دیتے ہوئے فلگسی آویزاں کی گئی تھی۔  جس میں متنبہ کیا گیا ہے کہ اگر گاؤں میں جادو ٹونا کرنے والے اپنا طریقہ تبدیل نہیں کریں گے تو سنگین نتائج کا سامنا کرنے پڑئیگا۔جس کے بعد موضع میں ہلچل مچ گئی تھی
اس کے بعد پولیس کی جانب سے خود ساختہ عاملوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئےجگتیال ضلع کی ایس پی شریمتی سندھو

شرما آئی پی ایس کے احکامات پر ضلع بھر میں‘ عملیات ‘ توہم پرستی ،جادو ٹانو‘ منتر اور بنامتی کے نام پر لوگوں کو دھوکہ دینے والوں کےخلاف کارروائی کرتے ہوئےپر پولیس نے بیک وقت مکانوں اور جگہوں پر چھاپے مار کراس میں استعمال کی جانیوالی اشیاء ضبط کرلی ۔80سے زائد خود ساختہ عاملوں اور جادوگروں کو مقامی ایم آر او کےروبرو پیش کیا گیا جس کے بعد انھیں باؤنڈ اوور کیا گیا۔
روپوش ہونے کےکچھ دنوں کے بعد سے یہ خود ساختہ عامل اور جادو کر سر گرم ہوگئے ہیں اورمعصوم عوام کو علاج کے نام پر روپے بٹورنے لگے ہیں