ڈاکٹر اطہر سلطانہ کو 2011ء سے پروفیسر کے عہدے پر ترقی

بین الریاستی تازہ خبر

حیدرآباد11جنوری
زین نیوز
رجسٹرار تلنگانہ یونیورسٹی ڈچپلی نظام آباد کی اطلاع کے بموجب ڈاکٹر اطہر سلطانہ اسوسی ایٹ پروفیسر و صدر شعبۂ اُردو کو پروفیسر کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے جس کا شمار2011ء سے ہوگا۔ اس سے قبل وہ ڈائرکٹر‘ ڈائرکٹریکٹوریٹ آف ڈسٹنس ایجوکیشن‘ ڈائرکٹر آف ایڈمیشنس‘ پرنسپال یونیورسٹی کالج آف آرٹس‘ڈائرکٹر آف انٹرل کوالٹی اشورنس جیسے اہم عہدیداروں پر خدمات انجام دیتے ہوئے اپنی الگ پہچان بنائی جس کے ذریعہ تلنگانہ یونیورسٹی کو جامعات کے میدان میں ایک علحدہ شناخت دلائی علاوہ ازیںشعبۂ اُردو کے بیانر تلے مختلف عنوانات کے تحت قومی و بین الاقوامی سیمناروں اور کانفرنسوں کا انعقاد عمل میں لایا اور شعبۂ کے زیر اہتمام اُردو فیسٹول ‘جشن اُردو جیسے کامیاب پروگرامس کے ذریعہ شعبہ اُردو کو پوری ریاست میں شہرت دلائی۔ان کی اب تک چھ کتابیں شائع ہوکر شہرت دوام حاصل کرچکی ہیں۔پروفیسر اطہر سلطانہ کی تحقیقی و تنقیدی‘ تحریریں‘مختلف قومی بین الاقوامی اور ریاستی سطح پر منعقد ہونے والے سیمناروں اور کانفرسوں میں لے گئیں۔ ان کی ادبی تحریریں دنیا بھر کے رسائل اور جریدوں میں شائع ہوتے رہے ہیں ۔انھوںنے کئی بین الاقوامی دورے کیئے ان میں اہم سفر نامہ امریکہ قابل ذکر ہے اپنے دورہ امریکہ کے دوران انہوں نےورجینیا میں سوسائٹی آف اُردو لٹریچر کے زیر اہتمام لکچر بھی دیا۔پروفیسر اطہر سلطانہ کو 2011 میں راشٹریہ گوروبسٹ ٹیچر ایوارڈزو بسٹ لٹریری ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔2016میں یو جی سی کی جانب سے پراجکٹ کی تکمیل کا شرف بھی عطاء ہوا وہ قومی کونسل برائے فروغ اُردو زبان نئی دہلی کے جانب سے منعقدہ ہسٹری آف اُردو لٹریچر کے پیانل میں بحیثیت رکن مدعو رہیں۔یہی وجہ ہے کہ وہ یونیورسٹی کت تمام حلقوں بشمول اساتذہ و تلامذہمنکسر المزاج اور ہر دلعزیز واقع ہوئی ہیں۔ڈاکٹر صاحبہ کو 2011ء سے پروفیسر کے عہدے پر ترقی دی جانے پر وائس جانسلر محترمہ نیتو کماری پرساد‘ پروفسیر نسیم رجسٹرار تلنگانہ یونیورسٹی‘ ڈین اور صدور شعبہ تلنگانہ یونیورسٹی کے علاوہطلباوطالبات نے مبارکباد پیش کی۔