حیدرآباد: 15؍مئی
(زین نیوز)
آندھرا پردیش کےتلگودیشم پارٹی سے تعلق رکھنے والی خاتون لیڈر ر گانجہ کے کیس میں گرفتار کرلیا گیاہے ۔پالناڈو ضلع کے نرسراو پیٹا سے تعلق رکھنے والی ٹی ڈی پی لیڈر جاہنوی کو حیدرآباد ڈنڈیگل پولیس نے گرفتار کرلیا ہے اور اسے حیدرآباد منتقل کیا جارہا ہے۔ٹی ڈی پی خاتون لیڈر کی گرفتاری سے سنسنی پھیل گئی ہے.گانجہ کی غیر قانونی منتقلی کے کیس میں ٹی ڈی پی کی خاتون لیڈر کی گرفتاری موضوع بحث بنی ہوئی ہے
جاہنوی کومبینہ طور پر 2013 میں درج ایک کیس میں گرفتار کیا گیا ہے۔ این ڈی پی سی ایکٹ کے تحت چار افراد کے خلاف گانجہ کی غیر قانونی منتقلی کا معاملہ درج کیا گیا تھا۔ منوکونڈہ جاہنوی تلگو دیشم پارٹی کی ایک خاتون لیڈراور و ہ منشیات کے کیس میں پھنس گئی ہیں۔ تلنگانہ پولیس نے اسے پالناڈو ضلع کے نرساراپیٹ سے گرفتار کیا اور اسے حیدرآباد منتقل کردیا۔
پولیس نے ماضی میں اس ہی معاملے میں دو افراد کو گرفتار کیا تھا۔آج جاہنوی کو نرساروپیٹ میں گرفتار کیا گیاہے۔ تاہم اور اس کیس کا ایک اور ملزم سرینواس شخص مفرور ہے۔
اس کیس کی مکمل تفصیلات کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔ تلگو دیشم خاتون لیڈر کی گرفتاری کے بعد تلگودیشم پارٹی کی جانب سے ابھی تک کوئی رد عمل نہیں آیا ہے
دو تلگو ریاستوں(آندھرا ؍تلنگانہ) میں گانجہ کے کاشتکاروں اور سپلائی کرنے والوں کے خلاف سخت نگا ہ رکھی گئی ہےاور انکے خلاف کارروائی کرتے ہوئےبڑے پیمانے پر مقدمات درج کیے جا رہے ہیں۔ پولیس نے ریاست آندھرا پردیش میں ایجنسی کے علاقہ سے سپلائی کی جانے والی گانجہ کی بڑی مقدار کی نشاندہی کی ہے۔
حالیہ دنوں میں اس حوالے سے کیسز بھی درج ہوئے ہیں۔۔ پولیس نے گزشتہ ماہ تلنگانہ میں ہیش آئل سپلائی کرنے والے ایک گروہ کو گرفتار کیا تھا۔ پولیس کو پتہ چلا کہ وہ وشاکھاپٹنم ضلع سے گانجہ اور چرس کا تیل سپلائی کر رہا تھا۔