پنجاب میں عاپ ہار گئی۔
نئی دہلی : 26؍جون
(زین نیوز)
لوک سبھا کی 3 اور اسمبلی کی 7 سیٹوں کے ضمنی انتخابات کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ یوپی کی اعظم گڑھ اور رام پور لوک سبھا سیٹوں پر بی جے پی نے بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ رام پور میں بی جے پی کے گھنشیام لودھی نے ایس پی امیدوار عاصم راجہ کو 42 ہزار سے زیادہ ووٹوں سے شکست دی۔
اس کے ساتھ ہی اعظم گڑھ میں بی جے پی امیدوار دنیش لال یادو نرہوا نے بھی کامیابی حاصل کی۔ انہوں نے ایس پی امیدوار دھرمیندر یادو کو 8,679 ووٹوں سے شکست دی رام پور میں جیت کے اعلان کے ساتھ ہی بی جے پی نے عوام کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ ان دونوں سیٹوں پر سماج وادی پارٹی کا غلبہ مانا جاتا ہے۔ ایس پی سپریمو اکھلیش یادو بھی ان سیٹوں پر اپنی جیت کو لے کر پہلے ہی پر امید تھے۔ لیکن یوپی میں لوک سبھا سیٹ کے ضمنی انتخابات کے انتخابی نتائج نے تمام اعداد و شمار کو بدل کر رکھ دیا۔
ضمنی انتخابات اسمبلی کی تمام سات نشستوں کے نتائج کا بھی اعلان کر دیا گیا ہے۔ ان سیٹوں پر 23 جون کو ووٹنگ ہوئی تھی۔ اس میں AAP نے دہلی کی راجندر نگر سیٹ جیت لی ہے۔ اس کے ساتھ ہی تریپورہ میں بی جے پی نے 4 میں سے 3 اور کانگریس نے 1 سیٹ جیتی ہے۔ وائی ایس آر کانگریس نے آندھرا پردیش کی اتمکور سیٹ جیت لی ہے۔ جھارکھنڈ کی ماندر سیٹ پر کانگریس نے کامیابی حاصل کی ہے۔
شرومنی اکالی دل (امرتسر) کے سمرن جیت سنگھ مان پنجاب کے سنگرور میں 5,822 ووٹوں سے جیت گئے ہیں۔ عام آدمی پارٹی کے گرو میل سنگھ دوسرے نمبر پر رہے جبکہ کانگریس کے دلویر گولڈی تیسرے نمبر پر رہے۔ یہاں اکالی دل اور بی جے پی امیدواروں کی جمع ڈپاذٹ ضبط ہوگئی ہے۔
26 جون کی صبح سے ہی سبھی کی نظریں رام پور اور اعظم گڑھ کے انتخابی دنگل پر لگی ہوئی تھیں۔ خاص طور پر بی جے پی اور ایس پی کے لیے ان سیٹوں پر جیت اور ہار کا فیصلہ کئی سیاسی مساواتوں کے لیے اہم تھا۔ صبح سے ہی دونوں سیٹوں پر ایس پی کی برتری کے اعداد و شمار نظر آرہے تھے۔ لیکن گنتی کے کئی راؤنڈز کے ساتھ الٹ پڑا۔