باغیوں کی طرح ہم نئی حکومت کو ہراساں نہیں کرینگے۔سنجے راوت
مہارشٹر میں نئ حکومت کے قیام پر امیت شاہ او رجے پی نڈا کا جشن
ممبئی : یکم؍جولائی
(زین نیوز)
مہاراشٹرا میں شیوسینا کے ارکان اسمبلی کی بغاوت اور پھر اس میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی انٹری اور ڈرامائی انداز میں اختتام کے بعد باغی گروپ کےشیو سینا کے رہنما ایکناتھ شنڈے نے جمعرات کو بحیثیت مہاراشٹر کے وزیر اعلی کے طور پر حلف لیا، جب کہ سابق چیف منسٹر مہارشٹرا بھارتیہ جنتا پارٹی کے دیویندر فڈنویز نے نائب وزیر اعلی کی حیثیت سے حلف لیا۔
مہاراشٹر گورنر بھگت سنگھ کوشیاری نے شام 7.30 بجے کے بعد جنوبی ممبئی کے راج بھون میں ایکناتھ شنڈے اور فڈنویزکو عہدے کا حلف دلایا۔ اس سے پہلے، جمعرات کی شام کو ایک حیران کن اقدام میں، فڈنویز نے اعلان کیا کہ شیو سینا میں بغاوت کی قیادت کرنے والے شنڈے ریاست کے نئے وزیر اعلیٰ ہوں گے اور خود نئی حکومت سے باہر ہوں گے۔اور نئی حکومت کی باہر سے تائید کریں گے ۔دیویندر فڈنویز اپنے بیان سے انحراف کرتے ہوئے کچھ لمحوںمیں نائب وزیر اعلیٰ بن گئے
مہاراشٹرا کے نئے وزیر اعلیٰ اور نائب وزیر اعلیٰ کے حلف اور نئی حکومت کے قیام بعد کے شیوسینا کے رکن پارلیمنٹ مسٹر سنجے راوت کا بیان سامنے آیا ہے انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ میں نئی حکومت کو مبارکباد دیتا ہوں اور اس نئی حکومت کا استقبال کرتا ہوں ۔ میں کہنا چاہتا ہوں کہ نئی حکومت کو ہماری طرف سے کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔ نئی حکومت کو عوام کے لیے کام کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ادھو ٹھاکرے کی حکومت آئی تو وہ پہلے دن سے یہ جتاتے ہوئے دیکھا گیا کہ وہ انہیں ہراساں کریں گے۔ لیکن ہم ایسا نہیں کریں گے
I congratulate this govt. I welcome them. When the Uddhav Thackeray govt came, they were saying from the first day that they will disturb him. But we won't do that. We won't disturb this govt, they must work for the public: Sanjay Raut, Shiv Sena MP pic.twitter.com/iRstMgrWqW
— ANI (@ANI) July 1, 2022
مہاراشر میں نئ حکومت کے قیام نئے وزیر اعلیٰ اور نائب وزیر اعلیٰ کے طور پر دیویندر فڈ نویز کی حکومت میں شمولیت پر مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ‘ اور بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا نے جشن منایا میڈیا سے مخاطب کرتے ہوئے ا انہوں نےدیویندر فڈ نویز کو بڑے دل کا لیڈر قرار دیا۔ انہوں نے دیویندر فڈ نویز سے درخواست کی کہ وہ نئی حکومت میں شامل ہوں اور نائب وزیر اعلیٰ کا عہدہ سنبھالیں۔
اس کے بعد مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بھی ٹویٹ کیا اور کہا کہ دیویندر فڈ نویز نے بی جے پی صدر جے پی نڈا کی درخواست پر مہاراشٹر حکومت میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا ہے وہ قابل ستائش ہے۔ یہ فیصلہ بی جے پی پارٹی اور مہاراشٹر کے تئیں ان کی سچی وفاداری اور خدمت کا مظہر ہے۔ جس کے بعددیویندر فڈ نویز نے بھی ٹویٹ کیا اور لکھا ایک کارکن کے طور پرمیں پارٹی کے حکم کی تعمیل کرتا ہوں۔
وہیں وزیر اعظم نریندر مودی نے ایکناتھ شنڈے کو مہاراشٹر کے نئے وزیر اعلی کے طور پر حلف لینے پر اوردیویندر فڈ نویز کو نائب وزیر اعلی کے طور پر حلف لینے پر مبارکباد پیش کی اور مودی نے شنڈے کو نچلی سطح کا تجربہ کار لیڈر قرار دیا، جب کہ دیویندر فڈ نویز کو بی جے پی کے ہر کارکن کے لیے ایک تحریک قرار دیا۔
شیوسینا کے رکن پارلیمنٹ مسٹر سنجے راوت نے کہا کہ شیوسینا سے ہٹ کر باغیوں نے اپنا راستہ خود چنا ہے اور وہ اپنے فیصلے پر پچھتائیں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ شیوسینا ایک مثبت اپوزیشن کا کردار ادا کرے گی۔ انہوں نے ایک تصویر بھی شیئر کی جس میں ایک شخص کی پیٹھ پرلگے زخم ( چھرا گھوپنے)سے خون بہہ رہا ہے۔
بی جے پی کے اتحاد زیر قیاد ت مہاراشٹر میں نئی حکومت کے قیام کے ساتھ ہی مہاراشٹر ‘ کرناٹک اور مدھیہ پردیش کے بعد تیسری سب سے بڑی ریاست بن جائے گی، جہاں مرکز میں برسراقتدار بی جے پی انتخابات میں حکومت بنانے میں ناکام ہونے کے باوجود اقتدار کی جنگ پلٹانے میں کامیاب رہی۔
وزیر اعظم نریندر مودی کے دوسری بار ملک کی باگ ڈور سنبھالنے کے بعد یہ پہلا موقع ہوگا، جب ملک کی کل 28 ریاستوں
اور آٹھ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں سے بی جے پی اب 16 ریاستوں (بشمول مہاراشٹرا) اور ایک میں اقتدار میں ہے۔ مرکز کے زیر انتظام علاقہ میں براہ راست یا اتحادیوں کے ساتھ ہوں گے۔