بی جے پی اور ٹی آرایس کارکنوں کے درمیان تصادم

تازہ خبر تلنگانہ

جنگاؤں ضلع میں بنڈی سنجے کی یاترا میں کشیدگی

حیدرآباد۔ 5 1اگست
( زین نیوز )
بی جے پی صدر مسٹر بنڈی سنجے کی پر جا سنگرام یاترا میں آج اس وقت کشیدگی پیدا ہوگئی جبکہ ان کی یہ یاترا جنگاؤں ضلع کے دیورو پلا منڈل مستقر پہنچی۔

جہاں بی جے پی اور ٹی آرایس کارکنوں کے درمیان گرما گرم بحث کے دوران تصادم جیسی صورتحال پیدا ہوگئی۔ بنڈی نجے کے ہیڈ کوارٹر پہنچنے پر بی جے پی کارکنوں نے ان کا شاندار خیر مقدم کرتے ہوۓ پٹانے بازی کی ۔

بعدازاں منڈل مستقر پر بی جے پی کا ایک جلسہ عام سے بنڈی سنجے خطاب کر رہے تھے کہ بی جے پی اور ٹی آرایس کارکنوں کے درمیان بحث و تکرار ہوگئی جس کے بعد حالات اچا تک کشیدہ ہو گئے ۔

یہ حالات اس وقت کشیدہ ہوۓ جبکہ بنڈی سنجے نے پارلہ کورتی اسمبلی حلقہ میں ترقیاتی کاموں کی عدم انجام دہی اور کے سی آر پر نو جوانوں کو ملازمتیں نہ دینے کا عندیہ پیش کیا۔ جس پر وہاں موجود چند ایک ٹی آرایس کارکنوں نے بی جے پی کارکنوں کے ساتھ الجھ پڑے۔
اس پر گرما گرم صورتحال اختیار کر لی۔ ٹی آرائیں کارکنوں نے سوال کیا کہ مرکزی حکومت کتنے بے روزگار نوجوانوں کو روزگار فراہم کی ہے اس کا انہیں جواب دینا ہوگا۔ وزیراعظم نریندر مودی نے سالانہ دو کروڑ نوجوانوں کو ملازمتیں فراہم کرنے کا وعدہ کیا تھا۔
اس بحث و تکرار کے بعد اس میں چند ایک کارکن ایک دوسرے پر حملہ آور ہوۓ جس کی وجہ سے دونوں پارٹیوں کے چند ایک کارکنوں کو زخم آۓ ۔صورتحال کو دیکھتے ہوۓ پولیس نے مداخلت کرتے ہوۓ ان لوگوں کو منتشر کر دیا۔