برہم شوہر ‘بیٹوں اور برادر نسبتیوں کے ہاتھوں عاشق مزاج شخص کا قتل
حیدرآباد ۔31؍اگست
(زین نیوز)
شادی شدہ خاتون کیساتھ ایک شخص کے ماورائے ازدواجی تعلقات نے قتل کی لرزہ خیز واردات کا موجب بنی۔ خاتون کے شوہر اور دو بیٹوں نے اس شخص کو انتہائی بے دردی سے قتل کیا۔ کیسرا انسپکٹر رگھویر ریڈی کے مطابق یادگیری گٹہ منڈل کے سیدا پور گاؤں کی رودرابوئنا بالراج گوڑ (36) چار سال قبل اپنی بیوی ممتا اور اپنے ہی گاؤں کے دو بچوں کے ساتھ اپل میں رہ رہے تھے۔
وہ رئیل اسٹیٹ کے ساتھ ساتھ وہ شراب کا کاروبار بھی کرتا تھا۔ رمیش کی بیوی منجولا کے ساتھ اس کی شناسائی ہوئی او اس کے گھر کے پڑوس ہی میں رہتا تھا، اس کا مہیش کی بیویمنجولا کے ساتھ ماورائے ازدواجی تعلق قائم ہوئے۔اس کا علم ہونے کے بعد منجولا کے شوہر رمیش نے بلراج گوڑ کو کئی بار متنبہ کیا۔ رمیش نے ایک باربالراج گوڑ پر حملہ بھی کیا ۔ اپنی حرکت سے باز نہ آنے پر اس کی کار کے شیشوں کو تک توڑ دیا۔
بتایا جاتا ہے کہ بلراج گوڑ کی بیوی ممتا کو شوہر اور پڑوس کی عمرمیں بڑی خاتون کی حرکت پسند نہیں آئی اور وہ اپنے دو بچوں کے ساتھ میکہ چلی گئی جس کو غنیمت جان کر بالراج گودڑ نے منجو لاکو لے کر چنددن میڑچل میں رہا۔ اس کے بعد وہ میتری نگر، کیسرا منڈل میں کرائے پر مکان میں رہنے لگے۔ان کے ٹھکانے کا پتہ لگا کرمنجولا کا شوہر رمیش نے بلراج گوڑ کا ہرحال میں کام تمام کرنے کا منصوبہ بنایا۔
اتوار کی نصف شب کے قریب وہ اپنے دو بیٹوں ارون اور ترون اور بردران نسبتی (منجولا کے دو بھائیوں )کے ساتھ ایک آٹو میں بلراج گوڑ کے کرائے کے مکان پہنچے۔جہاں کچھ دیر تک بالراج گوڑ کے ساتھ جھگڑا ہوا۔ لڑائی بڑھ گئی اور بلراج گوڑ کے سر پر لاٹھی اور اینٹ سے حملہ کیا گیا۔ جب رمیش کا بڑا بیٹا ارون باہر تھا تو اس کے چھوٹے بیٹے ترون کے ساتھ مل کر کپڑے سے بالراج گوڑ کا گلا گھونٹ دیا اور اندھا دھند چاقو اور اسکرو ڈرائیور سے وار کر کے اسے بہ دردی کے ساتھ ہلاک کر دیا۔
وہاں سے موجود منجولا نے فوراً پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے موقع واقعہ پر پہنچ کر خون میں لت پت بالراج گوڑ کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے گاندھی اسپٹل منتقل کیا۔ انسپکٹر رگھویر ریڈی نے کہا کہ پولیس نے اس سلسلہ میں ایک مقدمہ درج رجسٹر کر لیا اور منجو لاکے ساتھ اس کے شوہر رمیش، دو بیٹوں اور منجولا کے بھائیوں سے پوچھ تاچھ کر رہی ہے۔