راہول گاندھی کی ’بھارت جوڑو یاترا‘ تلنگانہ میں 366 کلومیٹر کا فاصلہ طئے کرے گی۔بلرام نائک
حیدرآباد ۔31؍اگست
(زین نیوز)
اے آئی سی سی لیڈر راہول گاندھی کی کنیا کماری سے کشمیر ’’بھارت جوڈو یاترا‘‘ 24 اکتوبر کو تلنگانہ میں داخل ہونے کی توقع ہے اور گاندھی خاندان ریاست میں تقریباً 366 کلومیٹر پیدل چلیں گے، بلرام نائک، سابق مرکزی وزیر اور تلنگانہ کے کو آرڈینیٹر برائے تلنگانہ یاترا نے آج یہاں یہ بات بتائی ۔
انہوں نے کہا کہ پیدل مارچ محبوب نگر ضلع کے مکتھل سے ریاست میں داخل ہوگی اور چار لوک سبھا حلقوں اور نو اسمبلی حلقوں کا احاطہ کرے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ درست روٹ میاپ پارٹی ہائی کمان کو جلد پیش کیا جائے گا۔ تاہم، راستے کے نقشے میں یہاں اور وہاں کچھ تبدیلیاں ہوسکتی ہیں کیونکہ ریاست میں یاترا 15 دن تک جاری رہنے کی امید ہے۔
یہ یاترا24 اکتوبر کو تلنگانہ میں داخل ہوگی۔ تلنگانہ کانگریس کے ذرائع نے کہا کہ 2023 میں اسمبلی انتخابات سے قبل اس یاترا سے پارٹی کو تقویت ملنے کی امید ہے۔توقع ہے کہ ہزاروں کی تعداد میں کانگریس کے کارکن اے آئی سی سی لیڈر کے ساتھ یاترا کریں گے، انہوں نے کہا کہ راہول گاندھی جکل سے نکل کر مہاراشٹر میں داخل ہوسکتے ہیں۔
کانگریس نے پیر کو کہاتھا کہ 7 ستمبر سے 150 روزہ بھارت جوڑو یاترا 3,500 کلومیٹر پر محیط پارٹی کا اب تک کا سب سے بڑا’’عوامی رابطہ‘‘پروگرام ہوگا اور راہول گاندھی کنیا کماری سے کشمیر تک’’سارے راستے‘‘ طئے کریں گے۔
تلنگانہ کے کوآرڈینیٹر برائے تلنگانہ یاترا بلرام نائک نے کہاکہ یہ یاترا ملک میں بڑھتی ہوئی معاشی عدم مساوات، سماجی پولرائزیشن اور بڑھتے ہوئے سیاسی پولرائزیشن کے خلاف ہے۔ آج جس طرح ملک کو توڑنے کی کوشش کی جا رہی ہے وہ درست نہیں۔ اس لیے کانگریس ہندوستان کے مشترکہ سفر پر نکلے گی۔
قابل ذکر ہے کہ کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے پیر کو دہلی کے کانسٹی ٹیوشن کلب میں کہا تھا کہ بھارت جوڑو ابھیان وقت کی ضرورت ہے انہوں نے کہا تھا کہ وہ بھارت جوڑو ابھیان کے لیے نکلیں گے۔ کانگریس اب رکنے والی نہیں ہے۔ اس سفر میں لوگ نہ بھی آئیں تو اکیلے ہی سفر شروع کریں گے۔
یہ یاترا ‘ایک تیرا قدم، ایک میرا قدم، مل جائے اپنا وطن’ کے خیال کے ساتھ نکالی جائے گی۔148 دنوں تک جاری رہنے والی اس یاترا کا مقصد ملک میں فرقہ پرست طاقتوں کی سرگرمیوں سے عوام کو واقف کراتے ہوئے قومی یکجہتی اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو پروان چڑھانا ہے
بلرام نائک نے کہا کہ سفر کی مکمل تفصیلات ‘بھارت جوڑو یاترا ڈاٹ کام’ پر دستیاب کرائی جائیں گی۔ اس سفر میں شامل ہونے کے لیے کوئی بھی ویب سائٹ پر خود کو رجسٹر کر سکتا ہے۔