تلنگانہ کی بادشاہت سے جمہوریت میں تبدیلی

تازہ خبر تلنگانہ
‘ 17 ستمبر کو  یوم قومی یکجہتی تلنگانہ کاسرکاری طورپر اہتمام‘ کابینہ کافیصلہ
حیدرآباد۔3؍ستمبر
 (زین نیوز) 
تلنگانہ کی بادشاہت سے جمہوریت میں تبدیلی کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پرریاستی حکومت 17 ستمبر کو ’’یوم تلنگانہ قومی یکجہتی‘‘کے طور پر منائے گی۔ ریاستی کابینہ نے ہفتہ کو فیصلہ کیا کہ اس سال 16، 17 اور 18 ستمبر کو تین دنوں کے لیے ڈائمنڈ جوبلی سال کی شاندار تقریب کا اہتمام کیا جائے۔
ڈائمنڈ جوبلی سال کی اختتامی تقریب اگلے سال 16، 17 اور 18 ستمبر کو تین دن کیلئے منعقد کی جائے گی۔افتتاحی تقریب کی تین روزہ پرگرام کے ایک حصہ کے طور پر، کابینہ نے 16 ستمبر کو ریاست بھر کے تمام اسمبلی حلقوں میں طلبا، نوجوانوں اور خواتین پر مشتمل ایک بڑی ریلیاں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

چیف منسٹرمسٹر کے چندر شیکھر راؤ پبلک گارڈن(باغ عامہ) میں قومی پرچم لہرائیں گے اور ریاست کے عوام سے خطاب کریں گے۔ تمام ضلع ہیڈکوارٹرز میں وزراء اور بلدیہ اور پنچایت ہیڈکوارٹرس میں عوامی منتخب نمائندے قومی پرچم لہرائیں گے۔ تمام سرکاری دفاتر میں بھی تقاریب کا اہتمام کیا جائے گا۔چیف منسٹر اس دن بنجارہ ہلز علاقہ میں ایس سی اور ایس ٹی طبقات  کیلئے بنائے گئے بنجارہ بھون اور آدیواسی بھون کا افتتاح کریں گے۔
 نیکلس روڈ سے این ٹی آر اسٹیڈیم تک ایک زبردست ریلی ٹینک بنڈ مجسمہ ڈاکٹر بی آر امبیڈ سے نکالی جائے گی جس کے بعدمسٹرکے چندر شیکھر راؤ این ٹی آر اسٹیڈیم میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔18 ستمبر کو کابینہ نے تمام ضلع ہیڈکوارٹرس میں تلنگانہ کے آزادی پسندوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے علاوہ شاعروں، فنکاروں اور دیگر نامور شخصیات کو اعزاز دینے کا فیصلہ کیا ہے جو تلنگانہ کی ثقافت اور روایات کے مشعل راہ تھے۔ مزید یہ کہ تلنگانہ کی جدوجہد آزادی کے جذبے کی عکاسی کرنے کے لئے ثقافتی پروگرام منعقد کیئے جائیں گے۔