کیرالہ میں پی ایف آئی کا احتجاج: چھاپوں کے خلاف بند کی کال

تازہ خبر قومی
سرکاری بسوں اور گاڑیوں پر سنگ باری
بسوں ڈرائیورس نے ہیلٹ پہن کر بسیں چلائی
ترواننت پورم :۔23؍ستمبر
(زیڈ این ایم ایس)
ترواننت پورم میں پی ایف آئی نے15 ریاستوں میں پاپولر فرنٹ آف انڈیاکے 93 مقامات پر این آئی اے کے چھاپوں کے خلافجمعہ کو  آج بند کی کال دی ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق بند کی حمایت کرنے والے لوگوں نے مبینہ طور پر ایک آٹو رکشا اور ایک کار کو نقصان پہنچایا۔
 اس کے علاوہ تازہ ترین معلومات کے مطابق بند کے حامیوں نے پولیس عہدیداروں پر بھی حملہ کیا ہےاین آئی اے کے چھاپے کی مخالفت کرنے والی تنظیم کے کارکن پرتشدد ہو گئے۔ پی ایف آئی کے کارکنوں نے دارالحکومت ترواننت پورم اور کویتم میں سرکاری بسوں اور گاڑیوں کی توڑ پھوڑ کی۔جس کے سرکاری بسوںکے ڈرائیورس کو ہیلٹ لگاکر بس چلاتے ہوئے دیکھا گیا

پولیس کے مطابق کولم میں موٹر سائیکلوں پر سوار پی ایف آئی کے کارکنوں نے دو پولیس عہدیداروںپر حملہ کیا۔ پی ایف آئی کی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے ریاستی حکومت نے پولیس فورس کی اضافی تعیناتی کی ہے۔
اس کارروائی کے خلاف احتجاج میں پی ایف آئی کے ریاستی جنرل سکریٹری اے عبدالستار نے کہا ہے کہ مرکزی ایجنسیوں کی کارروائی کے خلاف جمعہ کو کیرالہ میں ہڑتال کی کال دی گئی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اس کی ریاستی کمیٹی نے محسوس کیا کہ تنظیم کے رہنماؤں کی گرفتاریاں "ریاستی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی” کا حصہ ہیں۔
 انہوں نے کہا کہ راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے زیر کنٹرول فاشسٹ حکومت مرکزی ایجنسیوں کا استعمال کرکے اختلاف رائے کی آواز کو دبانے کی کوشش کر رہی ہے۔
وہیں بی جے پی کی ریاستی اکائی نے آج کی ہڑتال کو غیر ضروری قرار دیتے ہوئے ریاستی حکومت پر زور دیا کہ وہ اس کے خلاف سخت کارروائی کرے۔ بی جے پی ریاستی یونٹ کے سربراہ کے. سریندرن نے الزام لگایا کہ پی ایف آئی کی طرف سے پہلے بلائی گئی تمام ہڑتالیں فسادات کا باعث بنی ہیں۔
 انہوں نے کہا کہ ریاستی حکام کو لوگوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے مناسب انتظامات کرنے چاہئیں۔
جمعرات کو این آئی اے نے ای ڈی کے ساتھ مل کر اتر پردیش، کیرالہ، کرناٹک، آندھرا پردیش، تلنگانہ، تمل ناڈو، آسام، مہاراشٹر، بہار، مغربی بنگال، مدھیہ پردیش، پڈوچیری، اڈیشہ اور راجستھان میں چھاپے مارے۔ اس چھاپے میں این آئی اے کے 300 سے زیادہ افسران شامل تھے۔ اس دوران تفتیشی ایجنسی نے پی ایف آئی کے 106 کارکنوں کو گرفتار کیا۔