یوگانڈا میں خوفناک سڑک حادثہ، 53ہلاک، متعدد زخمی

تازہ خبر عالمی

یوگانڈا 28؍جنوری
زین نیوز ڈیسک
یوگانڈا میں پیش آئے خوفناک سڑک حادثہ میں کم ازکم 53 افراد ہلاک اور 12 سے زائد زخمی ہوگئے۔ یہ حادثہ یوگانڈا کے مغربی کیمرون میں واقع شانچو موضع کے قریب پیش آیا اس خوفناک سڑک حادثہ میں ابتدائ رپورٹ کے ملنےتک53فراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔کیمرون کے غربی منطقہ کے گورنر نے بھی اس حادثہ میں 53 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی ہےبتایا جاتا ہے کہ70 مسافرین کے ساتھ ایک بس ساحلی تجارتی شہرڈوالا سے کمیرون علاقہ غربی کی دارالحکومت بافوسم کی سمت جارہی تھی کہ مخالف سمت سے آنیوالے آئیل ٹینکرکے ساتھ تصادم ہوگیا جس کے ساتھ ہی آگ بھڑک کر بے قابو ہوتے ہوۓ بس کواپنی لپیٹ میں لے لی جس سے بس میں سوار53مسافر لقمہ اجل ہوگئےاور 12افرادبری طرح سےجھلس کر زخمی ہوگئے جنہیں مقامی ہاسپیٹل منتقل کیا گیا ہے۔بتایاگیا ہے کہ حادثہ اتنا بھیانک تھا کہ مہلوکین کی شناخت ہونا بھی مشکل ہوگیا۔ ٹینکر کا آئیل بس پر گرنے سےآگ شدید طورپربھڑک اٹھی اوردیکھتے ہی دیکھتے بس کو اپنی لپیٹ میں لے لی۔ عہدیداروں کے مطابق بس میں گنجائش سے زائدافراد کے سوار ہونے سے زائدتعدادمیں ہلاکتیں ہوئیں۔زخمیوں میں دس کی حالات تشویشناک بتائی گئی ہے جبکہ ٹینکرڈرائیو حادثہ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔