مالدیپ میں گیراج میں آگ لگنے سے 9 ہندوستانیوں سمیت 10 ہلاک

تازہ خبر جرائم حادثات عالمی
28 افراد کو بچا لیا گیا ہے۔ 9 افراد تاحال لاپتہ۔اموات میں اضافہ کا خدشہ
نئی دہلی:۔10؍نومبر
(زیڈ این ایم ایس)
مالدیپ کے شہر مالے میں جمعرات کو ایک عمارت کے گیراج میں آگ بھڑک اٹھی۔ اس حادثے میں 9 ہندوستانیوں سمیت 10 لوگوں کی موت ہوگئی۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ واقعہ بدھ کی رات دیر گئے پیش آیا۔
اس کے شعلے پہلی منزل تک پہنچ گئے۔ جلد ہی پوری عمارت جل گئی۔ پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔
عمارت میں تارکین وطن کارکن رہتے تھے،ایک پولیس افسر نے بتایا – مہاجر مزدور عمارت کی پہلی منزل پر رہتے تھے۔ تمام تارکین وطن ہندوستان، بنگلہ دیش اور سری لنکا کے باشندے تھے۔ اس حادثے میں ایک بنگلہ دیشی تارک وطن کی بھی موت ہو گئی ہے۔
مرنے والوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے،ایک فائر فائٹر نے کہا – آگ بہت تیزی سے پھیلی لوگوں کو بھاگنے کا موقع بھی نہیں ملا۔ دروازے پر آگ لگ گئی تھی ہمارے لیے اندر جانا مشکل ہو رہا تھا۔

ایک نے راستے میں ہی دم توڑ دیا اور دوسرے نے علاج کے دوران دم توڑ دیا۔ اس کے بعد فائر فائٹرز کو مزید دو لاشیں ملی ہیں۔ اب تک کل 10 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ لیکن مرنے والوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔