لداخ: جامع مسجد میں زبردست آگ بھڑک اٹھی ۔ مسجد کو مکمل طور پر نقصان 

تازہ خبر قومی
لداخ:۔17؍نومبر
(زیڈ این ایم ایس)
خبر رساں ایجنسی اے این آئی کے مطابق بدھ کے روز لداخ کے دراس علاقے میں واقع جامع مسجد میں زبردست آگ لگ گئی۔ فوج، پولیس، فائر اینڈ ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ کی مدد سے آگ پر قابو پالیا گیا، حالانکہ آگ سے مسجد کو کافی نقصان پہنچا ہے۔
آگ کی ویڈیو میں جامعہ مسجد کو آگ کے شعلوں میں لپیٹے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ فائر بریگیڈ نہ پہنچنے کی وجہ سے مقامی لوگوں نے فوج کے ساتھ مل کر آگ بجھانا شروع کر دیا۔

"پولیس، فوج اور مقامی لوگوں کی مدد سے آگ پر قابو پالیا گیا۔ کرگل ضلعی انتظامیہ نے کوششوں میں مدد کے لیے دو فائر ٹینڈر بھیجے۔
ابتدائی طور پر، یہ فوج تھی جس نے اپنے جوانوں اور مشینری کو متحرک کیا اور آگ پر قابو پالیا۔ سی ای سی کارگل فیروز احمد خان نے کہا کہ اس واقعہ میں جامعہ مسجد کی اوپر کی دو منزلیں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں۔
مقامی انتظامیہ نے فوری طور پر آگ پر قابو پانے کے لیے فائر ٹینڈرز کے یونٹوں کو روانہ کر دیا ہے۔ آس پاس کے علاقوں کے رہائشی آگ پر قابو پانے کی کوششوں میں شامل ہونے کے لیے موقع پر پہنچے۔