امریکہ کے والمارٹ میں فائرنگ: 10 افراد کی ہلاکت 

تازہ خبر عالمی
 منیجر نے عملہ پر گولیاں برسائیں؛ عینی شاہد
نئی دہلی:۔23؍نومبر
(زیڈ این ایم ایس)
 امریکی ریاست ورجینیا میں منگل کو والمارٹ میں اجتماعی فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ والمارٹ اسٹور پر دیر رات ہونے والی فائرنگ میں 10 لوگوں کے مارے جانے کی خبر ہے۔
 ایک عینی شاہد نے بتایا کہ اسٹور کے ایک منیجر نے اپنے عملے پر گولیاں برسانا شروع کر دیں۔ اس کے بعد اس نے خود کو بھی گولی مار لی۔
لیو کوسنسکی، ایک پولیس افسر نے کہا – ہمیں حملہ آور کی لاش والمارٹ کے اندر ملی ہے۔ ایک ہفتے میں فائرنگ کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔ اس سے قبل کولوراڈو کے ایک ہم جنس پرستوں کے کلب میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا۔ اس میں 5 لوگوں کی موت ہو گئی۔
زخمیوں کو علاج کے لیے ہسپتال لے جایا گیاہے۔پولیس نے بتایاکہ ہمیں رات 10 بجے کے قریب فائرنگ کی اطلاع ملی۔ ہم فوراً موقع پر پہنچ گئے۔
کئی لوگ مر چکے ہیں، کئی زخمی ہیں۔ ہم اس وقت مرنے والوں کی تعداد نہیں بتا سکتے۔ تحقیقات کے بعد ہی کچھ سامنے آئے گا۔ زخمیوں کو علاج کے لیے اسپتال لے جایا گیا ہے۔ ہم ان سے پوچھ گچھ کریں گے۔
فائرنگ کا یہ واقعہ جمعرات کی رات شمالی کیرولینا کے ریلے میں پیش آیا۔ حملے میں ایک آف ڈیوٹی پولیس افسر سمیت پانچ افراد ہلاک ہوئے۔ دو افراد زخمی بتائے جاتے ہیں۔ پولیس نے اس معاملے میں ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کیا ہے۔ اس سے پوچھ گچھ جاری ہے