نئی دہلی:۔7؍ڈسمبر
(زین نیو ز ڈیسک)
بنگلہ دیش نےہندوستان کو تین میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں 5 رنز سے شکست دے دی۔ اس کے ساتھ بنگلہ دیش نے سیریز بھی 2-0 سے اپنے نام کر لی ہے۔ ہندوستان کو جیت کے لیے 272 رنز درکار تھے، روہت سینا 9 وکٹوں کے نقصان پر صرف 266 رنز بنا سکی۔ دوسرا میچ ڈھاکہ کے شیر بنگلہ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔
کپتان روہت شرما کے 28 گیندوں پر ناقابل شکست 51 رنز بنانے کے باوجود ہندوستان کو بنگلہ دیش کے ہاتھوں دوسرے ون ڈے میں 5 رنز سے شکست ہوئی۔ آخری دو گیندوں پر دو چھکے درکار تھے۔ روہت نے 5ویں گیند پر چھکا لگایا۔ لیکن وہ آخری گیند پر ایسا نہ کر سکے۔ اس کے ساتھ بنگلہ دیش نے سیریز میں 2-0 کی ناقابل تسخیر برتری حاصل کر لی ہے۔
ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بنگلہ دیش نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 271 رنز بنائے۔ میزبان ٹیم کی جانب سے مہدی حسن نے ناقابل شکست سنچری کھیلی۔ جبکہ محمود اللہ نے 77 رنز کا حصہ ڈالا۔ دوسری جانب ہندوستان کی جانب سے واشنگٹن سندر نے سب سے زیادہ 3 وکٹیں حاصل کیں۔ جبکہ سراج، عمران نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔
بنگلہ دیش نے دوسرے میچ میں ہندوستان کو 5 رنز سے شکست دی۔ اس فتح کے ساتھ ہی میزبان ٹیم نے تین میچوں کی سیریز میں 2-0 کی ناقابل تسخیر برتری حاصل کر لی ہے۔ تیسرا اور آخری ون ڈے 10 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔ ہندوستان کی جانب سے شریاس آئر نے سب سے زیادہ رنز بنائے۔
انہوں نے 82 رنز کی اننگز کھیلی۔ جبکہ اکشر پٹیل نے 56 رنز کی اننگز کھیلی۔ کپتان روہت شرما 28 گیندوں پر 51 رنز بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہے۔ انہوں نے اپنی اننگز میں 3 چوکے اور 5 چھکے لگائے۔
لیکن ٹیم انڈیا آخری گیند پر مطلوبہ 6 رنز نہیں بنا سکی۔ اس طرح ٹیم انڈیا کو لگاتار دوسرے میچ میں شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔
بنگلہ دیش کے اسکور کا تعاقب کرتے ہوئے ہندوستانی ٹیم نے 49 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 252 رنز بنائے ہیں۔ سراج 49ویں اوور کی آخری گیند پر آؤٹ ہوئے۔