جگتیال:9؍فروری
زین نیوز
انسداد رشوت ستانی (اے سی بی) ڈی یس پی مسٹر مدھو سدن کی قیادت میں‘ سی آئی وینو گوپال ‘ رویندر اور دیگرعہدیداروں نےآ ٓج بلدیہ جگتیال پر دھاوئے کرتے ہوئےتین ملازمین کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق شہر جگتیال کے گوند پلی‘ بائی پاس پر اپار ٹمنٹ کی پروسسنگ کے لئےمٹ پلی سے تعلق رکھنے والے سرکاری ڈاکٹر بتولہ رامیاسے ٹاون پلاننگ سیکشن کے عہدیداروں نے95 ؍ہزار روپئے رشوت طلب کی تھی جس پر ڈاکٹر نےانسداد رشوت ستانی سے رابطہ پیدا
کیا اے سی بی عہدیداروں نے آج شام جال بیچھا کر تین ملازمین کوبلدیہ کے ٹاون پلاننگ سیکشن میں رشوت قبول کرتے وقت رنگے ہاتھوں پکڑ لیا جس میں ایک آوٹ سورسینگ ملازمین بھی شامل ہےگرفتار ہونے والے بلدی ملازمین میں A1بالا نندا سوامی ٹی پی او‘ A2میں کنڈری رامو‘آوٹ سورسینگ ملازم‘ گاداسو ناگا راجو ( سول انجینئر)شامل ہیں۔ واضح رہے کہ ٹاون پلاننگ سیکشن میں بحیثیت آوٹ سورسینگ خدمات انجام دینے والا کنڈری رامو ائی کے پی سکشن میں سابق میں بدعنوانیوں میں ملوث تھا جس کےبعد اسے معطل کردیا گیا تھا کچھ ماہ بعد وہ بلدیہ ٹاون پلاننگ میں آوٹ سورسیسنگ کی حیثیت سے مامورکیا گیا تھا۔