بی جے پی قایدین کا طرزعمل نئے فقیر کو بھیک کی جلدی کے مماثل ۔کے سی آر

بین الریاستی تازہ خبر

نلگنڈہ :10؍فروری
زین نیوز
وزیرا علیٰ تلنگا نہ مسٹر کے چندر شیکھرر راؤ نےبی جے پی کے طرز عمل پر طنز کرتے ہوئے کہاکہ تلنگانہ میں بی جے پی کا حال نئے فقیر کو بھیک کی جلدی مماثل ہے ‘وہ آج نلگنڈہ ضلع کے ناگر جنا ساگر کےہالیہ میں ایک بڑےجلسہ عام سے خطاب کررہے تھے انھوں نے بی جے پی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ بی جے پی قائدین آئے دن اخلاق و معیار سے گری ہوئی باتیں کررہے ہیں اورایسی باتیں کرنا ٹی آرایس کے لئے کوئی مشکل بات نہیں ہے لیکن یہ ٹی آرایس پارٹی کا شیوا نہیں ہے کہ وہ لفاظی کرے‘ انھوں نے بی جے پی قائدین کو انتباہ دیاکہ وہ اپنی زبان کو قابومیں رکھیں اور اپنے طرز عمل سے باز آجائیں بصورت دیگر مٹھی بھرافراد پر مشتمل اس جماعت کے ذمہ داروں کو اگر ہم چائیں تو مسل کر رکھ سکتے ہیں۔ٹی آریس سے ٹکرانا گویاکہ خاک میں ملنے کے برابر ہے۔لہذا بی جے پی کے قائدین زبا ن کو لگام دیتے ہوئے اخلاق کے دائرے میں رہ کربات کریں۔۔