ممبئی:11؍فروری
ویب ڈیسک
ممبرااسٹیشن کے سامنے رضوی باغ کے ایک چھوٹے سے بوسیدہ مکان میں رہنے والی اردو میڈیم طالبہ زرین یوسف شیخ نےسی اے کے انٹر میڈیٹ امتحان میں 461 مارکس حاصل کرکے پورے میں ملک ٹاپ کیا ہے۔ واضح رہے کہ زرین یوسف شیخ ممبرا کی انتہائی غریب گھرانے کی اردو میڈیم طالبہ ہیں جنھوں نے پورے میں ملک ٹاپ کیاجبکہ دوسری پوزیشن چنائی کے رہنے والے اجیت بی شنوئے اورتیسری پوزیشن کیرالہ پلکڑ کے رہنے والے سدھارتھ مینن نے حاصل کی۔ممبرااسٹیشن کے سامنے رضوی باغ کے ایک چھوٹے سے بوسیدہ مکان میں رہنے والی اس طالبہ نے اپنی کامیابی سے نہ سے صرف ملک کی بیٹوں کا سر فخر سے اونچا کیا بلکہ اس نے مسلم اکثریتی شہر ممبرا اور قوم کا بھی روشن کردکھایا۔اس حصولیابی کیلئے زرین کا خیرمقدم سلطانہ ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے سیاسی رہنما اشرف پٹھان نے کیا۔ ساتھ ہی انہوں نے دس ہزار روپئے بطور انعام پیش کیا۔زرین خان ممبئی ریلوے اسٹیشن کے قریب واقع جیون باغ احاطے کی رہنے والی ہے۔ زرین کی ابتدائی تعلیم پٹیل اردو ہائی اسکول سے ہوئی دسویں کا امتحان اردو سے پٹیل ہائی اسکول اور 12 ویں عبداللہ پٹیل اسکول سے انگریزی میڈیم سے اور گریجویشن بھانڈپ کے ٹی اے بی کالج اور ایم کام ممبئی یونیورسٹی سے پاس کیا ہے۔ ان کے والد ایک معمولی میکانک ہیں ۔ انتہائی غربت میں پرورش پاکر زرین نے مشکل حالات کا سامنا کرتے ہوئے یہ مقام حاصل کیا۔ کسی طرح کے ٹیوشن کے بغیر گھر کے اندر تعلیم حاصل کی ۔ اس سے قبل انہوں نے سی پی ٹی کا امتحان بھی پاس کرلیا تھا۔ سال 2020 میں ختم ہوئی آئی پی سی کے امتحان میں زرین نے 700 میں 461 نمبر حاصل کرکے ملک میں ٹاپ کیا ہے۔ تھانے شہر میں پہلی بار یہ مقام کسی طالبہ نے حاصل کیا ہے۔ اشرف پٹھان نے ان کا خیرمقدم کرنے کے ساتھ ساتھ دس ہزار روپے کا چیک بھی دیا اور آگے کی مکمل تعلیم کا خرچ اٹھانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ اس موقع پر ببلو سید، مہسر شیخ ، زاہد اقبال سمیت بڑی تعداد میں مقام لوگ موجود رہے۔ یہ امتحان نومبر 2020 میں منعقد ہوا تھا۔