تلنگانہ گروکلم میں 9231 عہدوں کو پُرکرنے نوٹیفکیشن جاری، اس طرح کی تفصیلات!
حیدرآباد:۔6؍اپریل
(زین نیوز)

اقامتی اسکولس میں پوسٹ گریجویٹ ٹیچر (PGT) کے عہدوں کے لیے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے اس کے ذریعے پی جی ٹی کی 1276 جائیدادیں پُر کی جائیں گی
حکومت بی سی، ایس سی، ایس ٹی، اقلیتی گروکل ودیالیہ سوسائٹی کے تحت خالی ملازمتوں کو پر کرنے کے لیے اقدامات کیے ہیں۔ پہلے مرحلے میں مختلف زمروں میں جملہ9231 ملازمتوں کو پر کرنے کے لیے نوٹیفکیشن جاری کیاگیا ہے۔
ان میں سے 343 جائیدادیں سماجی بہبود کے اسکولوں میں، 147 جائیدادیں قبائلی بہبود کے اسکولوں میں اور 786 جائیدادیں بی سی گروکلا اسکولوں میں بھرتی کی جائیں گی۔ کل جائیدادیں میں تیلگو-183، ہندی-168، انگریزی-189، ریاضی-231، فزیکل سائنس-142، بائیولوجیکل سائنس-161، سوشل اسٹڈیز-202 شامل ہیں۔
ان جائیدادیں کے لیے درخواستیں 24 اپریل سے 24 مئی تک آن لائن جمع کی جانی ہیں۔ مکمل نوٹیفکیشن 24 اپریل سے دستیاب ہوگا۔ متعلقہ مضامین میں پی جی کی اہلیت کے حامل امیدوار درخواست دینے کے اہل ہیں
ان جائیدادیں کے لیے درخواستیں 24 اپریل سے 24 مئی تک آن لائن جمع کی جانی ہیں۔ مکمل نوٹیفکیشن 24 اپریل سے دستیاب ہوگا۔ متعلقہ مضامین میں پی جی کی اہلیت کے حامل امیدوار درخواست دینے کے اہل ہیں
ریاست تلنگانہ کی تشکیل کے وقت 123 گروکل اسکولس تھے، ان کی تعداد میں اضافہ کرتے ہوئے اسے 1011کردیاگیا۔تین سال قبل متعلقہ گروکلوں میں 10,000 ملازمتوں کو پُرکرنے کے لیے اقدامات کیے گئے تھے، لیکن حال ہی میں مزید ملازمتوں کو پُرکرنے کا اعلامیہ جاری کیاگیا ہے۔
ڈگری کالجوں میں 868 فیکلٹی ارکان اور فزیکل ڈائریکٹر، لائبریرین کی ملازمتیں پُر کی جائیں گی۔جونیئر کالجوں میں 2008 لکچررس،1276 پی جی ٹی، 434 لائبریرین، 275 فزیکل ڈائرکٹر، 134 آرٹس 92 کرافٹ، 124 میوزک، 4020 ٹی جی ٹی کی ملازمتیں پر کی جائیں گی۔ اس مہینے کی 12 تاریخ سے ون ٹائم رجسٹریشن اور 17 تاریخ سے آن لائن درخواستیں داخل کی جاسکتی ہیں۔
