مہاراشٹر میں تیز رفتار ٹرک ہوٹل میں گھس گیا، 15ہلاک۔متعدد زخمی

بین الریاستی تازہ خبر جرائم حادثات
مہاراشٹر میں تیز رفتار ٹرک ہوٹل میں گھس گیا، 15ہلاک۔متعدد زخمی
ممبئی:۔4؍جولائی
(زین نیوز ڈیسک)
مہاراشٹر کے دھولے میں منگل کو ایک بڑا حادثہ پیش آیا۔ پولیس نے بتایا کہ منگل کو مہاراشٹر کے دھولے ضلع میں ایک کنٹینر ٹرک کے چار گاڑیوں سے ٹکرانے اور پھر ایک ہائی وے پر ایک ہوٹل سے ٹکرانے کے بعد کم از کم 15 افراد ہلاک اور 20 سے زائد زخمی ہو گئے۔
ممبئی آگرہ ہائی وے پر بریک فیل ہونے کی وجہ سے ٹرک ایک ہوٹل سے جا ٹکرایا۔ اس حادثے میں 15 لوگوں کی موت ہو گئی۔ 28 افراد زخمی ہیں۔
یہ حادثہ ممبئی آگرہ ہائی وے پر واقع شیرپور تعلقہ کے پالاسنر گاؤں میں دوپہر 12 بجے کے قریب پیش آیا۔ جو ریاستی دارالحکومت سے 300 کلومیٹر سے زیادہ دور واقع ہے۔ ہلاکتوں کی تعداد میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

حادثے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی ہے، اس کا ٹرک تیزی سے آتا ہوا نظر آرہا ہے۔ پہلے وہ سفید رنگ کی کار سے ٹکراتا ہےاس کے بعد ٹرک  سڑک کے کنارے ہوٹل میں جا گھسا۔ جہاں بیٹھے ہوئے بہت سے لوگوں کو کچل دیتا ہے۔ ٹرک نے دو موٹر سائیکلوں، ایک کار اور دوسرے کنٹینر کو پیچھے سے ٹکر ماری۔
واقعہ کی اطلا ع پر پر پولیس موقع پر پہنچ گئی۔پولیس نے بتایا کہ زخمیوں کو شیرپور اور دھولے کے اسپتالوں میں پہنچایا گیا۔