مرکزی وزیر سیاحت کشن ریڈی تلنگانہ بی جے پی کے نئے صدر
ایٹالہ راجندر تلنگانہ الیکشن مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین مقرر۔ بنڈی سنجے مستعفی
حیدرآباد:۔4؍جولائی
(زین نیوز)
مرکزی وزیر سیاحت اور سکندرآباد لوک سبھا کے رکن جی کشن ریڈی تلنگانہ بی جے پی کے نئے صدر ہوں گے۔ موجودہ پارٹی صدررکن پارلیمنٹ کریم نگر بنڈی سنجے کمار نے منگل 4 جولائی کو پارٹی کے ریاستی صدر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
یہ بھی قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ بنڈی سنجے کو اب مرکزی کابینہ میں جگہ دی جا سکتی ہے۔جب کہ یہ واضح نہیں ہے کہ کیا کشن ریڈی مرکزی وزیر برائے سیاحت، ثقافت اور شمال مشرقی خطہ کی ترقی کے عہدے پر برقرار رہیں گے۔
اس کے ساتھ ہی بنڈی سنجے اور بی جے پی حضور آباد کےرکن اسمبلی ایٹالہ راجندر (جو حکمران بھارت راشٹرا سمیتی سے بی جے پی میں شامل ہوئے تھے) کے درمیان تعطل بالآخر ختم ہوگیا۔ انہیں اپنے جیسے دیگر بی جے پی لیڈروں کی حمایت حاصل تھی جو ماضی قریب میں بی آر ایس اور کانگریس سے شامل ہوئے
یہ سوال کہ پارٹی کی قیادت کون کرتا ہے بی جے پی کے لیے اہم ہے کیونکہ تلنگانہ میں دسمبر 2023 میں انتخابات ہونے کا امکان ہے۔ بی جے پی جو حکمراں بی آر ایس پارٹی کے لیے سخت چیلنج پیش کرنے کی خواہشمند ہے
اندرونی اختلافات سے بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ دریں اثنا،پارٹی ہائی کمان نے رکن اسمبلی حضورآباد ایٹالہ راجندر جو پارٹی صدرکے رول کے لیے لابنگ کر رہے تھے کو تلنگانہ کی الیکشن مینجمنٹ کمیٹی کا چیئرمین بنایا گیا ہے۔
کشن ریڈی نے 2010-2014 کے درمیان جب یہ متحد آندھرا پردیش تھا اور 2014-2016 تک تلنگانہ بی جے پی صدر کے طور پر دو بار بی جے پی پارٹی کے صدر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔
1977 میں جنتا پارٹی میں بطور ممبر شامل ہونے کے بعد، وہ 2004 میں آندھرا پردیش سے بی جے پی کے پہلے ایم ایل اے تھے۔ ریاست میں بی جے پی پارٹی کے سربراہ بننے سے پہلے، وہ بی جے پی یووا مورچہ کے قومی صدر بھی تھے۔
بنڈی سنجے کریم نگر حلقہ سے لوک سبھا کے رکن ہیں، جس کی وہ 2019 سے نمائندگی کر رہے ہیں۔ وہ مارچ 2020 میں بی جے پی تلنگانہ کےصدربنے۔