اغواء اور اجتماعی عصمت دری کا ڈرامہ رچنے والی بی فارمیسی طالبہ کی خودکشی

بین الریاستی تازہ خبر جرائم حادثات

حیدرآباد 42؍فروری
(زین نیوز ڈاٹ نیٹ)
حیدرآباد میں حالیہ دونوں اغواء اور اجتماعی عصمت دری کا ڈرامہ رچنے والی بی فارمیسی کی طالبہ نے گھٹیکسر میں خودکشی کرلی ۔اس نے آج اپنی دادی کے مکان میں نیند کی گولیاں استعمال کرتے ہوئے خودکشی کرلی۔اغواء اور اجتماعی عصمت ریزی کا ڈرامہ رچنے کے بعد یہ واقعہ ملک گیر سطح پر سننی خیز بن گیا تھا جس کے بعد سے وہ اپنے دادی کے گھر رہ رہی تھی۔تاہم عصمت ریزی کے ڈرامہ کے بعد تحقیقات میں  پولیس کو پتہ چلا کہ بی فارمیسی کی طالبہ اپنے عاشق کے ساتھ چرس کا استعمال کرتی تھی اور اس نے اپنی والدہ کو گھر پہنچنے میں دیر ہونے کاسبب فون پر یہ بتایا تھا کہ اسکا اغواء کے بعد اجتماعی عصمت ریزی کی گئی جس کے بعد اسکے والد نے پولیس میں شکایت درج کرائی تھی پولیس کی جانب سے تحقیقات میں سب فرضی نکلا لڑکی نےخود ڈرامہ رچا تھا۔بی فارمیسی طالبہ کی خودکشی کے وجوہات کا علم نہ ہوسکا پولیس نے ۔افراد خاندان کی شکایت پر ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا اور نعش کو بغرض پوسٹ مارٹم دواخانے منتقل  کرییا اغواء اور اجتماعی عصمت دری کا ڈرامہ رچنا بی فارمسی کی طالبہ ذہنی تناؤ کا شکار ہوگئی تھی جس کے بعد اس نے اپنی جان دیدی