ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کا بہیمانہ قتل

تازہ خبر جرائم حادثات قومی

جھارکھنڈ 24؍فروری
(زین نیوز ڈیسک)
جھارکھنڈ کے ضلع گملہ کے کامڈارہ میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کا بہیمانہ قتل کر دیا گیا ہےجس کے بعد علاقے میں سنسنی پھیل گئی ہےقتل عام کا یہ واقعہ ضلع گوملہ کے کامدارہ پولیس اسٹیشن کے پہاڑگاؤں امتولی میں پیش آیا اس واردات کی ضلع ایس پی جنادردھنن نے تصدیق کی ہے۔بتایا جاتا ہے کہ کو کامڈارہ کے پہاڑگاؤں میں جرائم پیشہ افراد نے یہ واردات انجام دی،قتل کی وجوہات کا پتہ چل نہیں سکا پولیس معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔مہلوکین کی60 سالہ نیکودن ٹوپنوکی ، اہلیہ55 سالہ جوزفینا ٹوپنو، بیٹا 35 سالہ ونسنٹ ٹوپنو ، بہو30 سالہ سلونتی ٹوپنو اور پوتےسالہ5 البین ٹوپنو کی حیثیت سے شناخت کی گئی ہےیہ واقعہ منگل کی رات کا ہے بتایا جارہا ہے کہ تمام لوگ اپنے گھر میں کھانا کھارہے تھےکہ تب حملہ آوروں نے گھر پر حملہ کیا اور گھر کےپانچ افراد کو بے دردی سے کاٹ کر ہلاک کردیا۔

تمام لاشیں خون میں لت پت پائی گئیں ہیں بیک وقت 5 افراد کے قتل کے بعد پورے علاقے میں خوف ودہشت کا ماحول چھا گیا ہے‘ تمام افرادکاتیز دھار چیز سے ٹانگیں کاٹ کر بے دردی سے قتل کیا گیا ہےایک خاندان کے پانچ افراد کو ایک ساتھ قتل کیے جانے کے بعدموضع کی عوام کھل کر کچھ کہنے سے گریزکررہے ہیں
تاہم پولیس کی ابتدائی تحقیق میں قتل کے پیچھے ‘ جادو کا شبہ یا باہمی اور زمین کا تنازعہ بتایا گیا ہے تاہم تفتیش کے بعد ہی حقائق سامنے آئیں گے۔تاہم یہ بھی معلومات دستیاب ہیں کہ قتل کی واردات انجام دینے کے بعد سیاہ رنگ کی موٹرسائیکل لے کر فرار ہوگئے ہیں واردات کی اطلاع پریس پی ایچ پی جناردھنن ، ایس ڈی پی او دیپک کمار اور دیگر پولیس افسران موقعہ واردات پر پہنچ گئے

پولیس نے مقام واردات پہنچ کر پنچنامہ کرتے ہوئے ایک مقدمہ درج رجسٹر ڈ کرلیا اور نعشوں کو بغرض پوسٹ مارٹم دواخانے منتقل کردیا۔ڈاگ اسکواڈ ٹیم کی خدمات بھی حاصل کی گئی ہیں پولیس قتل کے معاملے کی گہرائی سےتحقیقات کررہی ہے