Mustaq Malik

حیدرآباد: صدرتحریک مسلم شبان محمد مشتاق ملک گھر پر نظر بند

تازہ خبر
حیدرآباد: صدرتحریک مسلم شبان محمد مشتاق ملک گھر پر نظر بند
 مسلم شبان اور جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے زیراہتمام ریالی منسوخ
حیدرآباد: ۔27؍اکتوبر
(زین نیوز)
 فلسطین کے مظلومین اور مسجد اقصیٰ کی بازیابی ، فلسطین پر اسرائیلی حملوں کی مذمت کے لیے تحریک مسلم شبان اور جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے زیراہتمام ریلی نکالنے کے منصوبے کے پیش نظر تحریک مسلم شبان کے صدر محمد مشتاق ملک کوحیدرآباد پولیس نے گھر پر نظربند کردیا۔
 اورنکالے جانیوالی ریلی کو منسوخ کردیا گیا ۔یہ ریلی 27 اکتوبر بروز جمعہ دوپہر 2 بجے یاقوت پورہ بڑا بازار سے دارالشفاء میدان تک مقرر تھی۔جس میں تمام مسلک کے علماء شرکت کرنے والےتھے تاہم پولیس عہدیداروں کا ایک گروپ صدر  تحریک مسلم شبان مشتاق ملک کے گھر پہنچا اور ان کی گرفتاری کی اطلاع دی۔
مشتاق ملک نے بعد میں ایک ویڈیو میں کو بتایا کہ ریلی کو منسوخ کر دیا گیا ہے کیونکہ پولیس نے ان کی اجازت کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ انہوں نے ایک ویڈیو بیان میں بتایا کہ جلد ہی ہم فلسطین پر اسرائیل کے مظالم کی مذمت کے لیے ایک جلسہ عام کریں گے۔ تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا
مشتاق ملک نے کہا کہ کچھ مفاد پرستوں نے حکام پر جلسے کی اجازت کے خلاف دباؤ ڈالا اور لوگ اچھی طرح جانتے ہیں کہ احتجاجی ریلی کے بارے میں معلوم ہونے کے بعد کس کو خوف آیا۔دریں اثناء مجوزہ ریلی کے پیش نظر چارمینار اور یاقوت پورہ میں پولیس کی نفری بڑھا دی گئی۔
واضح رہے کہ ایک دن قبل آل انڈیا علماء کونسل (شیعہ) مولانا تقی رضا عابدی، شکیل ایڈوکیٹ مسلم لیگ، وحدت اسلامی ڈاکٹر توفیق احمد، منیر الدین مجاہد خیراُمت فاؤنڈیشن، مجاہد ہاشمی متحدہ مجلس عمل، عبدالعزیزصدر، متین شریف ایم پی جے، علیم خاں فلکی سوشیوریفارم سوسائٹی، نظام الدین فاروقی سلامہ، شہباز علی خاں (مہدویہ)، مولانا علی قادری صدر سیرت النبیؐ، تحریک مسلم شبان ایم اے غفار، عبدالحق قمر نائب صدور، ائمہ مساجد و خطیب حضرات و دیگر نے اس ریالی میں کثیر تعداد میں شرکت اور کامیاب بنانے  کی گزارش کی تھی۔