رکن کونسل کویتا کی فرخدلی۔متوفی کی اہلیہ کوملازمت اوربچوں کی اعلیٰ تعلیم کی ذمہ داری

بین الریاستی تازہ خبر

حیدرآباد۔ یکم مارچ
(زین نیوز ڈاٹ نیٹ)
چیف منسٹر تلنگانہ کے چندرشیکھرر اؤ کی دختر و رکن قانون ساز کونسل کلواکنٹلہ کویتا نے ایک مرتبہ پھر انسانی ہمدردی کی مثال پیش کرتے ہوئے لون ایپ نمائندوں کی ہراسانی کا شکار ایک خاندان کی مدد کیلئے سامنے آئے۔
چند روز قبل فوری قرض فراہم کرنے والے چینی ایپ کے نمائندوں کی ہراسانی پر پیٹ بشیر آباد سے تعلق رکھنے والے چندراموہن نے دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کرلی تھی۔ 36سالہ چندراموہن نے اس لون ایپ سے 60 ہزار روپئے قرض لئے تھے۔

اس کے ارکان خاندان میں بیوی سریتا کے علاوہ 3 کمسن لڑکیاں شامل ہیں۔ رکن کونسل نے اتوار کو چندراموہن کی ارکان خاندان سے ملاقات کرتے ہوئے واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا خاندان کو ہرممکنہ تعاون کا پیشکش کیا۔
کویتا نے سریتا کی بیٹیوں کی گریجویشن تک کی تعلیمی ذمہ داری اٹھانے کا اعلان کیا اور کسی باوقار ادارہ میں سریتا کو ملازمت دلانے کی بھی پیشکش کیا۔ رکن کونسل نے کہا کہ اس مشکل گھڑی میں وہ چندرموہن کے ارکان خاندان کے ساتھ ہیں۔

کے کویتا انسانی ہمدردی کیلئے جانی جاتی ہیں جنہوں نے متعدد مرتبہ پریشان حال افراد اور ضرورتمندوں کیلئے اپنا دست تعاون دراز کیا ہے۔ کویتا نے لاک ڈاؤن کے دوران ریاست میں پھنسے دیگر ریاستوں کے ورکرس کو بھی انہوں نے ممکنہ مدد فراہم کی تھی