ممبئی: 3؍مارچ
(زین نیوز ڈاٹ نیٹ)
انکم ٹیکس عہدیداروں نے بالی ووڈ کے مشہور فلم ڈائرکٹر ز انوراگ کشیپ‘ ہیروئن تاپسی پنوں‘ وکاس بہل کے مکان اور دفاتر پر دھاوے کئے ہیں اطلاعات کے مطا بق آئی ٹی عہدیداروں نے ان فلمی ستاروں کے علاوہ کچھ دوسروں کے گھروں پر بھی دھاوئے کیے ہیں
اطلاعات کے مطابق ٹیکس چوری کے معاملے پر محکمہ انکم ٹیکس کے عہدیداروں نے آج اچانک کارروائی کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر میں تلاشی لی ہے انکم ٹیکس چوری کےمعاملے میں ممبئی اور پونے میں 22 مقامات پر آئی ٹی عہدیداروں نے کا چھاپے مارے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ، انوراگ کشیپ ، وکاس بہل اور مدھو مانتینا کے گھر پر چھاپے کو فینٹم فلمز میں ٹیکس چوری قرار دیا جارہا ہےیہ تینوں ممبر اس انڈکشن ہاؤس کے بانی ہیںاور اسی وقت انوراگ کشیپ اس کے مالک ہیں۔
محکمہ آئی ٹی کے تحقیقاتی یونٹ نے فلمساز اور کاروباری مدھو ورما مانتینا کے گھر پر بھی چھاپہ مارا۔ وہ ہندی ، تلگو اور بنگلہ سمیت متعدد زبانوں میں فلمیں بنانے کے لئے شہرت رکھتے ہیں