سانپ کے ڈسنے معصوم فوت

بین الریاستی تازہ خبر

جگتیال:3؍مارچ
زین نیوز ڈاٹ نیٹ
ضلع جگتیال کےجگتیال اربن منڈل دھرور میں پیش آئے ایک واقعہ میں زہریلا سانپ کاٹنے سے 5سالہ مینو سری نامی معصوم فوت ہوگئی آج شام جب وہ گھر کے سامنے کھیل رہی تھی کہ زہریلے سانپ نے ڈس لیا۔
بتایا جاتا ہے کہ مینو سری کے والدین ویملواڑہ میں تھے کہ اسے اپنی نانی کے مکان چھوڑ کر گئے تھے آج شام جب کھیل رہی تھی کہ سانپ نے ڈس لیا

لڑکی کوچنخ پکار پرافراد خاندان نے دیکھا کہ سانپ دوڑ رہا تھا لڑکی کو عجلت میں جگتیال کے سرکاری دواخانےمنتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے ابتدائی طبی امداد کے بعد کریم نگردواخانے منتقل کرنے کی سفارش کی ایمبولینس کے ذریعہ کریم نگر منتقل کیا گیا جہاں و ہ علاج کے دوران فوت ہوگئی
معصوم کی موت سے پورے خاندان میں سوگ چھا گیا۔جگتیال رورل پولیس نے پنچنامہ کرتے ہوئے ایک مقدمہ درج کرلیا اور نعش کو بغرض پوسٹ مارٹم سرکاری دواخانے منتقل کردیا۔
ضلع جگتیال میں گذشتہ دوہفتوں میں یہ دوسرا واقعہ ہے 16؍فروری کو جگتیال ضلع کے ملیال منڈل میں سانپ کے ڈسنے سے6سالہ معصوم کی موت واقع ہوگئی تھی