جعلسازی کے ذریعہ ملازمت،خاطی کو تین سال کی سزاءاورجرمانہ

بین الریاستی تازہ خبر

جگتیال:4؍مارچ
(زین نیوز ڈاٹ نیٹ)
جعلسازی کے ذریعہ ملازمت حاصل کرنے والے ایک شخص کو منصف مجسٹریٹ کورٹلہ نے تین سال قیدبامشقت کی سزاءسنائ اور چھ ہزار روپئے جرمانہ عائدکیا۔
تفصیلات کے مطابق تلنگانہ ریاست کے ضلع کریم نگر کے کیشؤپٹنم منڈل کل کے مجھے وینکیا گوڑم موضع سے تعلق رکھنے والے پیداپورم ستیش ولد راجیا نے کنٹراکٹ کنڈاکٹر کی ملازمت کےلئے دسویں جماعت کے میمو(سند) میں نشانات اور اسکول کا نام تبدیل کرتے ہوئےکورٹلہ بس ڈپو میں ملازمت حاصل کی

اسناد کے مشکوک ہونے پر اس وقت کے ریجنل مینیجرضلع کریم نگر منیشورراو نے کورٹلہ پولیس اسٹیشن میں ایک شکایت درج کروائی تھی۔
اس وقت کے سب انسپکٹر پولیس کورٹلہ رام شیٹی سریش نے ایک مقدمہ درج کیاتھا بعدازاں عدالت میں فردجرم داخل کیا۔مقدمہ کے سنوائی کے دوران اسسٹنٹ پبلک پراسیکیوٹر کٹکم راجندر پرسادنےملزم کے اسناد کو جعلی ثابت کیا ۔جس پر جوڈیشل مجسٹریٹ کورٹ کےجج نے جعلی اسناد( سرٹیفکیٹس)کے ذریعہ ملازمت حاصل کرنے والے کنٹراکٹ کنڈاکٹر ستیش کو مجرم گردانتے ہوۓتین سال کی جیل کے ساتھ چھ ہزار روپئےجرمانہ کی سزاسنائ۔