بی آر ایس کے سابق رکن اسمبلی چنامنینی رمیش کوہائی کورٹ میں جھٹکا۔درخواست خارج

تازہ خبر تلنگانہ
بی آر ایس کے سابق رکن اسمبلی چنامنینی رمیش کوہائی کورٹ میں جھٹکا۔درخواست خارج
 حقائق اور تفصیلات چھپانے پر 30 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد
حیدرآباد : ۔9؍ڈسمبر
(زین نیوز )
تلنگانہ کے راجنا سرسلہ ضلع کے حلقہ اسمبلی ویمولواڈہ کے سابق رکن اسمبلی اور بھارت راشٹرا سمیتی (بی آر ایس) لیڈر چنامنینی رمیش پر تلنگانہ ہائی کورٹ نے 9 دسمبر کو عدالت سے جرمن شہریت کے حقائق اور تفصیلات چھپانے پر 30 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا۔   ہائی کورٹ نے ان کی شہریت کی درخواست خارج کر دی ۔واضح کیا گیا ہے کہ ایک ماہ کے اندر ادائیگی کی جائے
چینا منینی رمیش کی شہریت سے متعلق   درخواست پر آج (پیر) تلنگانہ ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مقدمہ کی سماعت کے دوران عدالت کو غلط معلومات دی گئیں اور جعلی دستاویزات پیش کی گئیں
 ہائی کورٹ نے پوچھا کہ چنامنینی رمیش کس پاسپورٹ پر اتنے دنوں سے سفر کر رہے تھے؟ چنامنینی کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اس نے جرمن پاسپورٹ پر سفر کیا تھا۔ وکیل نے کہا کہ اس کے پاس اب بھی جرمن پاسپورٹ ہے۔ چنامنینی کے وکیل نے کہا کہ پاسپورٹ مستند نہیں ہے۔
عدالت نے کہا کہ چار بارکے رکن اسمبلی ہندوستانی شہری نہیں ہیں اور یہ ثابت کرنے کے لیے کوئی دستاویز پیش کرنے میں ناکام رہا کہ وہ جرمن شہری نہیں ہے۔
غیر منقسم کریم نگر ضلع کےویمولواڈہ کے سابق رکن اسمبلی کو 25 لاکھ روپے بطور معاوضہ ادا کرنے کی ہدایت کی گئی ہے،   ہائی کورٹ نےچنامنینی رمیش کو گورنمنٹ وہپ  موجودہ رکن اسمبلی آدی سرینواس کو 25 لاکھ روپے ادا کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ ہائی کورٹ نے مزید 5 لاکھ روپے لیگل سروس اتھاریٹی کو ادا کرنے کا حکم دیا ہے
عدالت نے نوٹ کیا کہ رمیش کئی بار جرمنی کا سفر کر چکے ہیں اوررکن اسمبلی کی حیثیت سے اپنے دور میں جرمن پاسپورٹ رکھتے ہیں۔
چینامنینی رمیش، غیر منقسم آندھرا پردیش ریاستی اسمبلی کے سی پی آئی کے مرحوم فلور لیڈر، چودھری راجیشوارا راؤ کے بیٹے، 1990 کی دہائی میں جرمنی چلے گئے تھے اور 1993 میں جرمنی کی شہریت حاصل کی تھی۔ بعد میں وہ واپس ہندوستان آئے اور ہندوستانی شہریت کے لیے دوبارہ درخواست دی، جس کی منظوری وزارت داخلہ نے دی تھی۔
مرکزی وزارت داخلہ نے سپریم کورٹ کے حکم پر 2017 میں رمیش بابو کی شہریت منسوخ کر دی تھی۔ محکمہ داخلہ نے کہا کہ وہ ہائی کورٹ سے رجوع کر سکتے ہیں
رمیش نے ابتدائی طور پر ٹی ڈی پی کے ٹکٹ پر ویمولواڈہ سے رکن اسمبلی کے طور پر مقابلہ کیا اور جیت لیا اور بعد میں 2010 میں ایک ضمنی انتخاب میں تلنگانہ راشٹرا سمیتی (ٹی آر ایس) کے ٹکٹ پرجو اب بی آر ایس ہے اپنی سیٹ حاصل کی۔
آدی سرینواس نے جو  چینا مینی رمیش کے خلاف  لڑا تھا، 2009 سے بی آر ایس کے سابق ایم ایل اے کی شہریت اور ان کی امیدواری پر سوال اٹھائے۔ اور قا چنامنینی رمیش کے خلاف ہائی کورٹ میں عرضی دائر کی تھی، جس میں الزام لگایا تھا کہ انہوں نے غلط معلومات کے ساتھ الیکشن لڑا تھا۔