برقی تار کی زد میں آنے سے ایک شخص فوت

بین الریاستی تازہ خبر

جگتیال:8؍مارچ
( زین نیوز ڈاٹ نیٹ)
جگتیال ضلع کے ملا پور منڈل کے نڑی کڑی موضع میں ایک شخص برقی شاک کی زد میں آ کر فوت ہوگیا۔
ملاپور پولیس کے مطابق موضع کا 52سالہ بکیا راجو نائیک نامی کسان آج صبح جب اپنے کھیتوں میں دوا چھڑکنے کی غرض سے جارہا تھا کہ زمین پر پڑے ہوئے برقی تار کی زد میں آگیا جس کی وجہ سے اس کی بر سر موقع موت واقع ہوگئی۔

بتایا جاتا ہے کہ برقی تار ٹو ٹ کر زمین پر گرا ہوا تھا اس کا خیال کیے بغیر برقی تار پر پیر رکھ دیا
واقعہ کی اطلاع پر ملا پورپولیس سب انسپکٹرنے مقام حادثہ پہنچ کر نعش کا پنچنامہ کرتے ہوئے ایک مقدمہ درج رجسٹرڈ کرلیااور متوقی کے افراد خاندا ن سے تفصیلات حاصل کیں۔
برقی تار کی زد میں آکر کسان کے مرنے سے موضع میں غم و اندوہ کی لہر دوڑ گئی