آرمور9؍مارچ
(زین نیوز ڈاٹ نیٹ)
آرمور پریس کلب کی جانب سے بھینسہ اور ورنگل میں صحافیوں پر کئے گئے حملے کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاج کیا گیا اور احتجاجی ریالی نکالی گئی اس کے علاوہ آرمور ائے سی پی مسٹر رگھو اور دیگر عہدیداروں کو پریس کلب آرمور کی جانب سے تحریری یاداشت پیش کی گئی۔
اس موقع پر صدر پریس کلب گمڈی شنکر اور اڈوائیزر ساگر نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ صحافی جمہوریت کا چوتھا ستون کی
مانند ہے صحافت ہی کی جانب سے حقائق کو حکومت اور عوام کے سامنے لایا جاتا ہے لیکن صحافی اپنے فرائض کی انجام دہی کے موقع پر ان پر حملہ کرنا انتہائی بدبختانہ عمل ہے
ہم بھینسہ اور ورنگل میں ہوئے صحافیوں پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں حکومت اور اعلی عہدیداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ خاطیوں کو کیفر کردار تک پہنچا یا جائے تاکہ اس طرح کے واقعات دوبارہ رونما نہ ہو۔
اس موقع پر پریس کلب صدر گمڈی شنکر اڈوائیزر ساگر سید ظفر علی، چندرا شیکھر کے علاوہ ڈی سرنیواس، پراشیوتم،نریندر،حامد علی ،سیف علی،یم اے نقیم، راجندر اور دیگر موجود تھے
