کسان حکومت کے نت نئے قوانین سے پریشان

بین الریاستی

حیدرآباد

حافظ محمد سعد بن سلیم کی اطلاع کے بموجب مولوی حافظ محمد ادریس مصباحی صاحب جنرل سکریٹری جمیعت الحفاظ فاونڈیشن حیدرآباد نے اپنے صحافتی خطاب میں فرمایا کہ مرکزی حکومت کی جانب سے زرعی قوانین کے بنائے جانے پر ملک کا کسان بے حد پریشان ہے مولانا مصباحی نے فرمایا کہ کسان ملک کی تعمیر و ترقی کا اہم حصہ ہے ۔مرکزی حکومت زرعی قوانین کو لاکر کسانوں کے ساتھ نا انصافی کرہی ہے کئی دن سے کسان ملک بھر میں احتجاج کررہے ہیں ملک کے ہر باشندے کو چاہیئے کہ وہ کسانوں کی حمایت میں آگے آئے اور ان کا ساتھ دے ۔اس موقع پر جمیعت الحفاظ فاونڈیشن حیدرآباد کے صدور و معتمدین موجود تھے۔