Surveyor-venu

تلنگانہ :سرسلہ میں سروئیر رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار

تازہ خبر تلنگانہ جرائم حادثات
تلنگانہ :سرسلہ میں سروئیر  رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار
حیدرآباد:۔14؍اکتوبر
(زین نیوز)
انسدادِرشوت ستانی  کے محکمہ (ACB) کے عہدیداروں نے راجنا سرسلہ ضلع میں بدعنوانی کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک سروئیر کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ یہ واقعہ منگل کے روز سرسلہ قصبےمیں پیش آیا۔
ذرائع کے مطابق سروئیر وینو نے زمین کے سروے کے سلسلے میں ایک کسان سے 20,000 روپے رشوت لے رہا تھا۔ بتایا گیا ہے کہ وینو نے پہلے ہی 10,000 روپے وصول کر لیے تھے اور بقیہ رقم لینے کے دوران انسداد رشوت ستانی کی ٹیم نے چھاپہ مار کر اسے گرفتار کر لیا۔یہ شکایت چنہ بونال علاقے کے ایک کسان نے درج کرائی تھی جس کی تین ایکڑ زمین کا سروے کیا جا رہا تھا۔
 رشوت دینے سے انکار کرنے پر اس نے معاملہ ACB حکام کے علم میں لایا۔ منصوبہ بندی کے بعد اے سی بی کی ٹیم ن نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے وینو کو گرفتار کر لیا۔عہدیداران کے مطابق، ملزم کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور بدعنوانی سے متعلق مزید تفصیلات تحقیقات کے بعد ظاہر کی جائیں گی۔
اے سی بی عہدیداروں نے ملزم شیوا کرشنا پر ایک مقدمہ درج رجسٹرر کرلیا اور انہیں انسداد رشوت ستانی کی خصوصی عدالت کریم نگر میں پیش کیا جائیگا۔محکمہ انسداد رشوت ستانی کے عہدیداروں نے کسی بھی محکمہ کے سرکاری ملازم کی طرف سے رشوت مانگنے کی صورت میں عوام سے درخواست کی ہے کہ وہ قانون کے مطابق کارروائی کرنے کے لیے اے سی بی کے ٹول فری نمبر ، یعنی 1064 پر رابطہ کریں۔